?️
ایران کے خلاف جاسوسی مین ہم ناکام ہو چکے ہیں:اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ
اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس (امان) کے سابق سربراہ میجر جنرل اہارون حالیوا کے خفیہ بیانات اسرائیلی میڈیا میں افشا ہو گئے ہیں، جن میں انہوں نے نہ صرف اسرائیل کے سیاسی ڈھانچے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ایران کے خلاف طویل المدت جاسوسی منصوبوں کی ناکامی کا بھی اعتراف کیا ہے۔
اسرائیل کے چینل 12 نے ایک نشست کے دوران ریکارڈ کی گئی آڈیو نشر کی جس میں حالیوا نے اسرائیلی حکومت اور سلامتی کونسل کو فاحشہ خانہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں اصل مسائل پر سوال نہیں اٹھائے جاتے بلکہ غیر اہم معاملات پر بحث غالب رہتی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی حکام قیدیوں کے اہل خانہ کو بھی دباؤ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
اہارون حالیوا نے، جو اکتوبر 2023 میں فلسطینی مزاحمتی آپریشن طوفان الاقصی کی ناکامی کے بعد مستعفی ہو گئے تھے، اپنی بات میں اسرائیلی فیصلہ سازی کے نظام پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کے مطابق، خفیہ اداروں کے سربراہان کے بجائے ماتحت افسران اور بیوروکریٹ روزانہ کی بنیاد پر وزیرِاعظم کو رپورٹیں پہنچاتے ہیں، جس سے کمانڈ کا ڈھانچہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔
انہوں نے ایران کے خلاف جاسوسی منصوبوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اگر میں بتاؤں کہ گزشتہ 20 سال میں ہم نے ایران کے خلاف جاسوسی پر کتنا پیسہ ضائع کیا ہے تو غزہ کے گرد دیوار تعمیر پر خرچ ہونے والے اربوں ڈالر بھی معمولی لگیں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ تمام کوششیں بری طرح ناکام رہی ہیں۔یہ انکشافات اسرائیلی سیاست اور سلامتی کے اداروں میں مزید بحران اور عوامی بےاعتمادی کو جنم دے سکتے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
شیخ عیسی قاسم کا صیہونیوں کے ساتھ تعامل کے بارے میں بیان
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: بحرینی انقلاب کے روحانی پیشوا شیخ عیسی قاسم نے آج
ستمبر
سعودی ولی عہد عمان کا دورہ کرنے والے ہیں
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آنے والے ہفتوں میں
دسمبر
سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 44.6 فیصد تک پہنچ گئی
?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے
اپریل
عمان صنعا اور سعودی اتحاد کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے:یمنی عہدیدار
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے نائب وزیر اعظم نے دفاع
دسمبر
ترکی کی سب سے بڑی Achilles ہیل کیا ہے؟
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:ان دنوں جب کہ ترکی کے عوام اس ملک کے قیام
نومبر
صہیونی دشمن اپنے دفاعی نظام سے مایوس کیوں ہے ؟
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت اپنے دفاعی نظام سے مایوس ہو چکی ہے
جون
چین کی مسئلہ فلسطین پر اہم ممالک سے درخواست
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے منگل کو فلسطینی اتھارٹی
اکتوبر
روسی ویکسین کی پہلی کھیپ جلد پاکستان پہنچے گی
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے ،
مئی