سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل نے ایک ایرانی عہدیدار کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ ویانا میں پابندیوں کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات کے سلسلہ میں یورپ کی تجاویز پر تہران کا جواب دے دیا گیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کے نامہ نگار نے ایک ایرانی عہدیدار کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ تہران نے پابندیاں ہٹانے کے لیے مذاکرات کے حوالے سے یورپ کی تجاویز پر اپنا ردعمل بھیج دیا ہے،اسی دوران بعض ذرائع نے ایران کے ردعمل کی وصولی کے حوالے سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے انچارج جوزف بریل سے منسوب ایک پیغام شائع ہوا جس کی اب تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
دوسری جانب ویانا مذاکرات میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کے مشیر نے الجزیرہ کو بتایا کہ ہم جوہری معاہدے کے ممکنہ معاہدے سے زیادہ دور نہیں ہیں،الجزیرہ کے مطابق ایران کی مذاکراتی ٹیم کے مشیر نے مزید کہا کہ معاہدے تک پہنچنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔
یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے پہلے اعلان کیا تھا کہ ہم بقیہ مسائل کے بارے میں اپنی حتمی سمری آج رات 12 بجے تک یورپی یونین کے رابطہ کار کو تحریری طور پر پیش کریں گے، اور پھر دیکھنا ہوگا کہ ہم سامنے والے فریق کی جانب سے کس قسم کی رائے اور ردعمل دیکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکی فریق لچق دکھائی تو ہم معاہدے تک پہنچ جائیں گے اور اگر امریکی ردعمل ان کے اندرونی المیوں کی تکرار ہوگی تو ہمیں مزید بات چیت کرنا پڑے گی۔