سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور ایران کے جوہری مسئلے کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔
امریکی خبر رساں ویب سائٹ Axios نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکام سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور ایران کے جوہری مسئلے کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین نے امریکی ویب سائٹ Axios کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈیرمر اور اس حکومت کی داخلی سلامتی کونسل کے سربراہ تساحی ہنگبی ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے آخر میں واشنگٹن پہنچیں گے جہاں وہ امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور وائٹ ہاؤس کے دیگر اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ ساتھ اس ملک کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
اس امریکی ذریعے نے صیہونی اور امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان مذاکرات کا مرکز ایران اور سعودی عرب ہوں گے،صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر کے ایک اہلکار نے اعلان کیا ہے کہ ابھی تک ان ملاقاتوں کی صحیح تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے نیز اس حکومت کی داخلی سلامتی کونسل کے ترجمان نے اس حوالے سے شائع ہونے والی اطلاعات کی تصدیق نہیں کی۔
اس نیوز سائٹ نے صیہونی حکومت کے بعض اہلکاروں کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ یہ حکومت سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے جو بائیڈن حکومت سے تعاون لینا چاہتی ہے۔