اگر کوئی بھی افغان بچہ تعلیم سے محروم رہا تو میں ذمہ دار ہوں:طالبان رہنما

طالبان

?️

سچ خبریں:طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے قندھار میں ہونے والے طالبان اور رہنماؤں متعدد قبائلی اثرورسوخ رکھنے والے افراد کے ایک اجلاس میں ایک تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک بھی افغان بچہ تعلیم سے محروم رہا تو اس کی ذمہ دار مجھ پر عائد ہوگی
افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے قندھار کے اجلاس میں کی جانے والی طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ کی تقریر کے کچھ حصے شائع کرتے ہوئے لکھا کہ توقع کی جا رہی تھی کہ قندھار اجلاس میں طالبان رہنما لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو دوبارہ کھولنے پر دوبارہ غور کریں گے لیکن اس کا ذکر کیے بغیر انہوں نے عمومی طور پر بچوں کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اگر اس ملک میں کوئی بچہ تعلیم کے بغیر رہتا ہے تو میں اپنے آپ کو اس کا ذمہ دار جانتا ہوں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بھیک مانگنے والے بچوں کو جمع کرنے کا حکم دیا ہے، یہ میرے بچے ہیں، میں نے گورنر قندھار کو ان کے لیے رہنے کی جگہ اور تعلیم فراہم کرنے کا حکم دیا۔

طالبان رہنما نے یہ بھی حکم دیا کہ علماء قوم کے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں اس لیے کہ جب انہیں اخلاقی تعلیم ملے گی تو جرائم خود بخود رک جائیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کی میر علی میں بھارت کے حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت

?️ 28 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے

افغانستان پر طالبان کا قبضہ، کیا دنیا بندوق کے زور پر قائم ہونے والی حکومت کو تسلم کرلے گی؟

?️ 30 جون 2021(سچ خبریں) افغانستان میں طالبان اور اگان فورسز کے مابین شدید لڑائی

وینزویلا کے تیل کی کھلی لوٹ مار

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے مطابق، وینزویلا نے

صیہونیوں کے سعودی عرب دوروں کی تعداد میں اضافہ

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:ایک صہیونی سیاح اپنی گاڑی کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے

فلسطین کو فوری انسانی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، نگران وزیر خارجہ

?️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا

کرم معاملے پر گرینڈ جرگہ حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا

?️ 29 دسمبر 2024 کوہاٹ: (سچ خبریں) حکومتی اور جرگہ ممبران کے دعوؤں کے باوجود

غزہ اور لبنان کی حمایت میں لاکھوں یمنیوں کی احتجاجی ریلی

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:یمن میں صنعاء سمیت کئی صوبوں میں لاکھوں یمنی شہریوں نے

یمن کا سویڈن کو دندان شکن جواب

?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی جاری بے حرمتی کے ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے