سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اگر میری صحت نے اجازت دی تو میں 2024 کے انتخابات میں دوبارہ حصہ لوں گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے آئی بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ نے2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے؟، کہا کہ ہاں، لیکن دیکھو، میں قسمت کا احترام کرتا ہوں، قسمت نے میری زندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے، اگر میری صحت نے اجازت دی، اگر میری صحت اچھی رہی تو میں یقینا دوبارہ انتخابات میں حصہ لوں گا۔
این بی سی نیوز کے اینکر نے بائیڈن سے پوچھا کہ کیا 2024 کے انتخابات میں بھی حصہ لینے کا مطلب سابق صدر ٹرمپ کے خلاف دوبارہ لڑنا ہوگا ؟ جس پر بائیڈن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اب آپ مجھے آزمانا چاہتے ہیں، مائر نے بائیڈن سے پوچھا کہ آپ انتخابات میں حصہ لیں گے، چاہے اس کا مطلب سابق صدر ٹرمپ کا مقابلہ کرنا ہو،امریکی صدر نے جواب دینے سے پہلے مسکرا کر کہاکہ اب آپ مجھے پھر آزمانا چاہتے ہیں، یقیناً، اگر ڈونلڈ ٹرمپ امیدوار ہوتے ہیں تو میں ان سے مقابلہ کیوں نہ کرؤں؟ اس طرح مقابلہ دلچسپ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے بارہا کہا ہے کہ بائیڈن دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ وہ اگلے صدارتی انتخابات کے دن 81 برس کے ہو جائیں گے۔