?️
سچ خبریں:معروف برطانوی اینکر اور صحافی مہدی حسن نے مغربی حکومتوں کی اسرائیل کے ہاتھوں کشتی ماڈلین کی ضبطی پر خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے کہا کہ اگر یہی واقعہ ایران کے ہاتھوں پیش آتا تو مغرب کا ردعمل بہت شدید ہوتا۔
برطانوی صحافی، قلمکار اور معروف اینکر مہدی حسن نے اسرائیل کے ہاتھوں یورپی کارکنان کی حامل کشتی ماڈلین کی ضبطی پر مغربی ممالک کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مہدی حسن نے کہا کہ صرف تصور کریں، اگر کشتی ماڈلین ایران کی طرف جاتی اور ایران نے اسے روک کر اس میں موجود یورپی شہریوں کو قید کر لیا ہوتا، تو مغرب کا ردعمل کیسا ہوتا؟انہوں نے مزید کہا کہ لیکن جب یہی کام اسرائیل کرتا ہے، تو سب کچھ ٹھیک سمجھا جاتا ہے۔ ہمارے شہریوں کی کوئی اہمیت نہیں۔
واضح رہے کہ پیر کی صبح 19 خرداد کو اسرائیلی فوج کے خصوصی دستوں نے غزہ کے قریب کشتی ماڈلین پر حملہ کر کے اسے ضبط کر لیا اور اس میں سوار تمام یورپی اور دیگر ممالک کے رضاکار کارکنوں کو اغوا کر لیا،یہ کارکنان فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے زیر اہتمام غزہ کے محصور عوام کے ساتھ یکجہتی اور امداد کے لیے انسان دوست مشن پر تھے۔
فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض فورسز نے بین الاقوامی پانیوں میں غیر قانونی طور پر انسانی حقوق کے کارکنان کی کشتی پر حملہ کیا اور سب کو اغوا کر لیا، جبکہ ان کا واحد مقصد غزہ کا محاصرہ توڑنا تھا۔
اکتوبر 2023 سے اسرائیلی محاصرے اور جنگ کے سائے میں، غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور ادویات و خوراک کی فراہمی تقریباً ناممکن ہو چکی ہے۔ اسی پس منظر میں کشتی مادلین نے ایک انسان دوست مگر خطرناک سفر کا آغاز کیا تھا، تاکہ محصور فلسطینی عوام تک امداد اور امید کا پیغام پہنچایا جا سکے۔ یہ کشتی پیر کی صبح غزہ کے قریب پہنچی تھی۔
کشتی ماڈلین، جو گزشتہ 17 سال سے محاصرے کا شکار غزہ کے عوام کے لیے امید اور یکجہتی کی علامت بن چکی ہے، اس واقعے کے بعد عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل شمالی غزہ پر حملہ کرے گا ؟
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں شہریوں کے خلاف قابض
اکتوبر
فرانسیسی یونیورسٹی پروفیسر کو ٖظلم کے خلاف بولنے کی سزا
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: آزادیٔ بیان کا دعویٰ کرنے والے فرانس کی تولوز یونیورسٹی
ستمبر
روس کا صیہونیوں کی ثالثی قبول کرنے سے انکار
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن کے بحران کے حل
مارچ
لاپیڈ اور بائیڈن کا بیان علاقائی جنگیں شروع کرنا ہے: فلسطینی تحریک
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی
جولائی
کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
?️ 11 اکتوبر 2022سندھ: (سچ خبریں) کامران خان ٹیسوری نے 34ویں گورنر سندھ کی حیثیت
اکتوبر
آئندہ ہفتے عین الاسد اڈے سے بین الاقوامی اتحادی افواج کا انخلا
?️ 1 جنوری 2026 آئندہ ہفتے عین الاسد اڈے سے بین الاقوامی اتحادی افواج کا
جنگ کی دلدل کے بیچ میں گیلنٹ کی برطرفی کے ساتھ نیتن یاہو کا فرار
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی انتخابات کے نتائج کے اعلان سے چند گھنٹے قبل
نومبر
امریکہ اسرائیل اور انتہا پسندوں کے دباؤ کے باعث ایرانی ایٹمی معاہدہ میں واپس نہیں آرہا:یورپی قانون ساز
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:یوروپی پارلیمنٹ میں آئرش قانون ساز مک والیس نے ایک ویڈیو
فروری