?️
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ اگر غزہ کے مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن ہوتا تو یہ جنگ اب تک ختم ہو چکی ہوتی۔
کایا کالاس نے پیر کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ غزہ میں جنگ ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ مزید خطرناک ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق، یورپی یونین کی اولین ترجیحات میں انسانی امداد کی فراہمی، امدادی تنظیموں کو غزہ تک رسائی دینا، فوری جنگ بندی اور باقی یرغمالیوں کی رہائی شامل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے غزہ شہر پر مکمل قبضے کے منصوبے کو اسرائیلی کابینہ نے منظور کیا تھا۔ اس فیصلے پر دنیا بھر میں سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور متعدد ممالک، عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں جنگ کے خاتمے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر چکی ہیں۔
یورپی یونین کی سروس فار ایکسٹرنل ایکشن اور آسٹریا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ، ناروے، برطانیہ، آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ سمیت یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور نے مشترکہ بیان میں اسرائیلی کابینہ کے اس فیصلے کو مسترد کیا ہے، جس کے تحت غزہ پر ایک اور بڑی فوجی کارروائی اور مکمل قبضہ کیا جانا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام انسانی بحران کو مزید بڑھائے گا، یرغمالیوں کی جان کو خطرے میں ڈالے گا اور وسیع پیمانے پر شہریوں کی بے دخلی کا باعث بنے گا۔
اس سے قبل یورپی کونسل کے صدر انتونیو کاستا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈیر لاین نے بھی اسرائیل سے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ کاستا نے خبردار کیا تھا کہ یہ فیصلہ یورپی یونین اور اسرائیل کے تعلقات پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور اس کا جائزہ یورپی کونسل میں لیا جانا چاہیے۔
یورپی یونین کی کمشنر برائے مساوات، تیاری اور بحران کے انتظام حجہ لحبیب نے بھی اسرائیلی کابینہ کے اس اقدام کو موجودہ انسانی المیے کو مزید سنگین بنانے والا قرار دیا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اسرائیل نے غزہ میں امداد کو داخل ہونے سے روکا
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی ہلال احمر نے آج کہا کہ اسرائیل امدادی قافلوں کو
دسمبر
پاکستان میں بوسٹرڈوز آج سے لگائی جائے گی
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی
جنوری
یوراگوئے کے وزیر خارجہ کو پارلیمنٹ میں کیوں طلب کیا گیا ؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: مونٹی ویڈیو یوراگوئے کی حزب اختلاف جماعت ‘ناسیونل پارٹی’ نے
اگست
پاکستان میں بولی وڈ فلموں پر بھارت نے پابندی لگا رکھی ہے، فلم ساز ابو علیحہ
?️ 16 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) مقبول فلم ساز ابو علیحہ نے دعویٰ کیا
جنوری
پچھلے24 گھنٹے میں کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؟صیہونی فوج کا اعلان
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف جنگ میں گزشتہ 24
جنوری
فلیگ مارچ سے صیہونی حکومت خوفزدہ کیوں ہیں؟
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی پانچ روزہ
مئی
بھارت کیخلاف پاکستان نے 96 گھنٹوں تک اپنے وسائل سے جنگ لڑی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
?️ 3 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد
جون
اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 4 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے
نومبر