?️
سچ خبریں:ایک عراقی تجزیہ کار نےاس بات پر زور دیتے ہوئے کہ الحشد الشعبی عراق اور خطے میں امریکی اسرائیلی منصوبوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے لہذا وہ کسی بھی قیمت پر اس طاقتور اور قانونی تنظیم کا سر قلم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک ممتاز عراقی تجزیہ کار عدنان فرج الساعدی نے ’’انھیں الحشد الشعبی کا سر چاہیے‘‘کے عنوان سے اپنے ایک کالم میں لکھاکہ عراق کی صورتحال کا کوئی مشاہدہ کرنے والا ہر انصاف پسند انسان یہ محسوس کر سکتا ہے کہ 2003 میں عراق پر حملہ کرنے کا ریاستہائے متحدہ کا فیصلہ عراق کو سیاسی ، معاشی ، اور ثقافتی اعتبار سے منحصر بنانے اور امریکی فوجی اڈوں کے قیام نیز اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہمارے ملک میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرنے کی شدید خواہش کی وجہ سے کیا گیا تھا۔
انہوں نے المالومہ میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پروپگنڈوں اور میڈیا کوریج کے باوجود کہ اس حملے کا مقصد عراق کو خطے میں جمہوریت کی کرن بنانا ہے ، تاہم ایک کے بعد ایک علامت دکھائی دے رہی ہیں یہاں تک کہ سادہ ترین لوگوں پر بھی یہ بات واضح ہوگئی کہ امریکی فوجوں کے عراق سے انخلا کرنے کی آخری تاریخ 2011 کے بعد بھی وہ عراق نہیں چھوڑیں گی،یہاں تک کہ اگر وہ مزاحمتی گروہوں کے حملوں کی وجہ سے عراق چھوڑنے پر مجبور ہوبھی جاتے ہیں تو یہ ایک ظاہری انخلا ہوگا کیونکہ وہ ہماری سیاست ، معیشت ، سلامتی ، فوج اور سکیورٹی خدمات کی لائنوں سے جڑے رہیں گے۔
تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ اوباما انتظامیہ نے خلیجی ریاستوں کے ساتھ مل کر ، انبار ، نینوا اور صلاح الدین پر قبضہ کرتے ہوئے مخلوط دہشت گردی کی تحریکیں پیدا کیں اور انہیں عراق میں لے آئے،یہ عراقی حکام کے لئے ایک سزا تھی کہ وہ عراق سے چلے جانے اور واشنگٹن سے مدد کی اپیل کرنے کی اپنی درخواست پر واپس آجائیں، تجزیہ کے مطابق تاہم مبارک کے فتویٰ کے اجراء اور دہشت گردوں کو بے دخل کرنے نیز پورے عراق کو آزاد کرانے کے لئے الحشد الشعبی تنظیم کے قیام سے ہلیری کلنٹن اور اوباما کےمنصوبے کو ایک مہلک دھچکا لگا اور انھیں اپنی بدقسمتی پر افسوس ہوا،اس نئی قوت نے وائٹ ہاؤس میں تیار کردہ تمام منصوبوں کومٹی میں ملا دیا۔
الساعدی نے لکھاکہ ٹرمپ کی آمد کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات نے الحشد الشعبی کا سر قلم کرنے کا عزم کیا اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ٹرمپ اور کوچنر کو اربوں ڈالر دیےتاکہ اپنے خیال میں عراق کو الحشد الشعبی سے پاک کردے ، اس نے امریکی حکومت پر مستقل دباؤ ڈالا کہ اس تنطیم کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کیے جائیں،تاہم وہ اس مبارک تنظیم کو ختم نہیں کرسکے۔
مشہور خبریں۔
سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعا کے ایک اسپتال پر بمباری کی
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کے نہتے اور بے گناہ عوام کے خلاف سعودی
جنوری
شہباز شریف کی سابق وزیر اعظم پر سخت تنقید
?️ 23 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم پر سخت
مئی
حزب اللہ کا پوری اسلامی قوم کے مفاد میں مرکزی کردار
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: سید عبدالمالک الحوثی نے آج ایک تقریر میں کہا کہ
ستمبر
جاپانی حکومت کی عوامی مقبولیت میں غیر معمولی
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:جاپانی حکومت کے تیسرے وزیر نے بھی مالی بدعنوانیوں کی وجہ
نومبر
یوکرین جنگ میں بائیڈن کی کارکردگی سے امریکی ناراض
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے تازہ ترین
مئی
انسداد دہشت گردی کے حوالے سے چین کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں ختم ہو گئیں
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم تلے انسداد دہشت
اکتوبر
ایتھلیٹوں کے صیہونیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار پر صیہونی حکام سیخ پا
?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:ایتھلیٹوں کے ذریعہ صیہونی کھلاڑیوں کےب ائیکاٹ کی وجہ سے بڑے
جولائی
صیہونی درندوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہید
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں نابلس کے جنوب میں
اکتوبر