?️
سچ خبریں:انڈونیشیا کے صدر جلد ہی روس اور یوکرین کا دورہ کریں گے جس کا مقصد یوکرین میں جنگ کے خاتمے اور متحارب فریقوں کے درمیان امن قائم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔
انڈونیشیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انٹارا کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر خارجہ رینٹو مارسودی نے کہا کہ اس ملک کے صدر جوکو ویدودو اور جی 20 کے سربراہ جون کے آخر میں روس اور یوکرین کا دورہ کرنے والے ہیں، واضح رہے کہ وہ اس وقت G7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جرمنی میں ہیں اور سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد جرمنی سے یوکرین اور روس کے لیے روانہ ہوں گے۔
خبروں کی بنیاد پر جنگ کے آغاز کے بعد ویدوڈو دونوں ممالک کا سفر کرنے والے پہلے ایشیائی رہنما ہوں گے،یاد رہے کہ انڈونیشیا جس کی آبادی 270 ملین سے زیادہ ہے، دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے جہاں یوکرائن کی جنگ کے آغاز کے بعد سے خوراک کی درآمد کا سلسلہ منقطع ہے۔
انڈونیشیا کے صدر کا منصوبہ ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے اعلیٰ حکام کے ساتھ یوکرین جنگ کے معاشی اور انسانی نتائج اور خوراک کے بحران پر بات چیت کریں گے،انڈونیشیا کے صدر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔


مشہور خبریں۔
محمود عباس نے سعودی عرب کا دورہ کیوں ترک کیا؟
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے مغربی کنارے کے شمالی
اگست
بھارت کی آبی جارحیت: چناب کے بعد دریائے جہلم اور دریائے نیلم کا پانی بھی روک دیا
?️ 19 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا، چناب کے
دسمبر
کن عرب ممالک نے اسرائیل کو ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی؟
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق، سعودی عرب، امارات اور قطر نے امریکہ
اکتوبر
مسرور بیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مقیم
?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: جیو نیوز سمیت پاکستانی میڈیا اداروں کی رپورٹس کے مطابق
اپریل
ٹرمپ تل ابیب کو بچانے کی کوشش میں
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے سابق قائم مقام وزیر خارجہ شمشاد احمد خان نے
جون
اسرائیل کا پہلا چیلنج ایران کا سامنا ہے: گینٹز
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی وزیر بینی گانٹز نے اس حکومت
جولائی
ہیگ ٹریبونل کے فیصلے درست ہیں: سابق اسرائیلی پراسیکیوٹر
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی سروگم ویب سائٹ نے ایک خبر میں اعلان
مئی
کیا سویدہ کے بعد کمیشلی کی باری ہے؟
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: شام کے کرد آبادی والے علاقوں میں چھٹپٹ جھڑپوں کے
اگست