?️
سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اس ملک کے باخبر حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ یمن کی انصار اللہ تحریک کو اسرائیلی حکومت کے خلاف غزہ کی حمایت کی وجہ سے بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
پولیٹیکو ویب سائٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ جوبائیڈن کی انتظامیہ یمن کی تحریک انصار اللہ کا نام دوبارہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یمنیوں کو حق ہے وہ امریکہ کو اپنا قاتل سمجھیں:امریکی سنیٹر
اس دعوے کے مطابق یہ فیصلہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی حکومت اور صیہونی بحری جہازوں کے خلاف اس تحریک کی حالیہ کاروائیوں کی وجہ سے کیا جائے گا۔
اسی دوران ایسوسی ایٹڈ پریس اور فنانشل ٹائمز نیوز ایجنسی نے بھی اسی طرح کی خبروں میں کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی حکومت کے بحری جہازوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے جاری رہنے کی وجہ سے امریکہ یمن کی انصار اللہ کو دہشت گرد قرار دے سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے 2020 کے آخر میں، جنوری میں وائٹ ہاؤس حوالے کرنے سے پہلے، سعودی عرب کی حمایت کرتے ہوئے تحریک انصار اللہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈال دیا،
واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے وائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد 2021 کے دوسرے مہینے میں انصار اللہ کو اس فہرست سے نکال دیا گیا۔
2015 سے جب ریاض سے وابستہ حکومت بھاگ گئی، یمن کی انصار اللہ تحریک نے دیگر یمنی سیاسی جماعتوں اور گروہوں کے ساتھ مل کر قومی سالویشن حکومت تشکیل دی اور اس حکومت نے آٹھ سال تک یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی فوجی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی اور ریاض اپنے دعووں کے برعکس اس حکومت کا تختہ الٹ کر مستعفی حکومت کو اس کی جگہ نہیں لا سکا۔
جیسے ہی غزہ کے خلاف جنگ آج اپنے 103 ویں دن میں داخل ہو گئی، یمنی فوج نے اعلان کیا کہ وہ غزہ کی حمایت میں تل ابیب کے لیے کام کرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں اور غیر اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنائے گی جب تک کہ غزہ کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوتی اور اس علاقے کی ناکہ بندی ہٹائی نہیں کی جاتی۔
مزید پڑھیں: کیا امریکہ اور اس کے عربی چیلے یمنی فوج کو کنٹرول کر سکتے ہیں؟امریکی میڈیا کی زبانی
امریکہ اور برطانیہ نے اسرائیلی حکومت کی حمایت میں مشترکہ حملے میں گذشتہ جمعے کے اوائل میں یمن کے متعدد صوبوں میں میزائل حملے کیے ۔
حالیہ دنوں میں بحیرہ احمر میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے اپنی جوابی کاروائیوں کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت سب کی جان کی حفاظت چاہتی ہے: اسدعمر
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر
مئی
’الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے‘، مخصوص نشستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری
?️ 23 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف
ستمبر
کیا ریاض صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گا ؟
?️ 2 اگست 2023سچ خبریں:امریکی حکام کئی مہینوں سے کو معمول پر لانے کے لیے
اگست
خطے میں امریکی منصوبے کامیاب نہیں ہوں گے
?️ 15 دسمبر 2025 خطے میں امریکی منصوبے کامیاب نہیں ہوں گے عالم عرب کے
دسمبر
محنت اور سختیاں جھیلے بغیر کسی قوم کو کچھ نہیں ملتا:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ
دسمبر
وحشیانہ حملے میں 5 فلسطینی جنگجو شہید
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنین کیمپ
ستمبر
ڈالر کی قیمت میں اضافہ
?️ 8 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) ایف اے پی کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق
ستمبر
قطر کی شدید تنقید،نتن یاهو کی جنوبی شام میں موجودگی پر عالمی برادری سے اقدام کا مطالبہ
?️ 22 نومبر 2025 قطر کی شدید تنقید، نتن یاهو کی جنوبی شام میں موجودگی
نومبر