🗓️
سچ خبریں: برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کا کہنا ہے کہ اس ملک کی حکومت نے بحرین کی جانب سے انگلینڈ میں 1 بلین پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کے وعدے کے بعد مغربی ایشیا میں واقع اس ملک کا نام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے اس ملک کی حکومت سے بحرین کا نام ان ممالک کی فہرست سے نکالنے کے بارے میں وضاحت کا مطالبہ کیا ہے جن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بحرین انسانی حقوق کا قبرستان بن چکا ہے:الوفاق
مڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ کے مطابق برطانوی حکومت کے اس فیصلے کا انکشاف اس جمعہ کو شائع ہونے والی ریکارڈز آف ہیومن رائٹس اینڈ ڈیموکریسی نامی ایک نئی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2015 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بحرین کو اس فہرست سے نکالا گیا ہے،اس رپورٹ میں برطانوی حکومت نے مذہبی آزادیوں کے احترام کی بحرین کی دیرینہ روایت کی تعریف کی ہے تاہم لندن نے گزشتہ سال بحرین کے پارلیمانی انتخابات پر تنقید کی ہے
مزید پڑھیں: بحرینی قیدیوں کی حالت زار پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ
مڈل ایسٹ آئی نے برطانوی وزارت خارجہ سے پوچھا کہ لندن کا فیصلہ کس معیار پر کیا گیا ہے، جس کے جواب میں وزارت کے ترجمان نے کہا کہ بحرین کا نام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست سے ہٹانے کا فیصلہ گزشتہ چند سالوں میں اس سلسلہ میں ان کی مسلسل پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے، جس کی برطانیہ نے براہ راست حمایت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اپنے پروگراموں کے ذریعے بحرین میں اصلاحات کی حمایت اور انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے حکومتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے۔
اس حقیقت پر تنقید کرتے ہوئے کہ یہ مناما کی جانب سے برطانیہ میں £1 بلین کی سرمایہ کاری کے وعدے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے،ایم پیز اور دیگر انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ لندن نے یہ فیصلہ کیسے کیا،
مشہور خبریں۔
آرامکو پر حملے سے زیادہ تلخ تجربہ ریاض کا منتظر
🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں: جب اقوام متحدہ کے ایلچی نے صنعاء اور سعودی اتحاد
مئی
انتقامی کارروائیوں اور گرفتاریاں ہمیں لانگ مارچ سے نہیں روک سکتیں،اسد قیصر
🗓️ 14 اکتوبر 2022چارسدہ (سچ خبریں) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت
اکتوبر
عراق کے فیصلہ کن سیاسی دن
🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں:عراق میں سیاسی تعطل کو حل کرنے کے لیے سیاسی گروپوں
مئی
سپریم کورٹ نے 62 (ون) (ایف) کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم کردی
🗓️ 8 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل
جنوری
پوپ فرانسس کو معزول کرنے کی سازش
🗓️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:ایک گمنام پادری کا کہنا ہے پوپ بینیڈکٹ XVI کی موت
جنوری
کشمیری نوجوانوں کو حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر بے رحمی سے شہید کیا جارہا ہے
🗓️ 16 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں آئے دن بھارتی دہشت گرد فوج
مارچ
ایرانی انٹیلیجنس کا بڑا کارنامہ، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا
🗓️ 28 جولائی 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی انٹیلیجنس نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے
جولائی
نیو یارک میں طلباء کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج نے فیصلہ دیا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے
مارچ