سچ خبریں:کویت کے امیر نے اپنے بڑے بیٹے شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کو کویت کی وزرا کی کونسل کا سربراہ کی حیثیت سے کابینہ کی تشکیل کے لیے مقرر کیا۔
کویت نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ امیر کویت کے فرمان کی بنیاد پر میجر جنرل شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کو کابینہ کی تشکیل کے لیے کویت کی وزراء کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے،شیخ احمد نواف الاحمد الصباح 1956 میں پیدا ہوئے، وہ اس ملک کی وزارت داخلہ کے میجر جنرل کے عہدے کے ساتھ ایک ریٹائرڈ فوجی افسر ہیں، جو اس وقت نائب وزیر اعظم ہیں نیز اس سال 9 مارچ سے کویت کے وزیر داخلہ ہیں۔
وہ کویت کے امیر کے بڑے بیٹے ہیں اور اس ملک کے نیشنل گارڈ کے نائب سربراہ بھی رہ چکے ہیں، واضح رہے کہ کویت کی موجودہ کابینہ نے اپریل کے اوائل میں استعفیٰ دے دیا تھا اور اس کے بعد سے معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے عبوری کابینہ کے طور پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ کویت میں اگر نئی کابینہ بنتی ہے تو یہ اس ملک کی تاریخ کی 40ویں کابینہ ہوگی، تاہم اس انتخاب کے سلسلہ میں ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔