?️
سچ خبریں:شام میں چینی سفیر نے زور دے کر کہا کہ امریکی جمہوریت اپنے ملک کے عوام کو دھوکہ دینے کا کھیل اور دوسرے ممالک پر غلبہ حاصل کرنے کا ایک آلہ ہے۔
شام میں تعینات چینی سفیر نے زور دے کر کہا کہ امریکی جمہوریت اپنے ملک کے عوام کو دھوکہ دینے کا کھیل اور دوسرے ممالک پر غلبہ حاصل کرنے کا ایک آلہ ہے،انھو نے کہا کہ امریکہ جسے اندر سے کئی سیاسی اور سماجی مسائل کا سامنا ہے، جیسے کہ سماجی تقسیم، طبقاتی تقسیم اور نسل پرستی، عالمی جمہوریت کی مثال ہونے کا دعویٰ کیسے کرتا ہےجبکہ جہاں بھی امریکی فوجیں موجود ہیں وہاں تباہی اور قوموں کو تکلیف دینےکے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان کے تجربے سے ظاہر ہوا ہے کہ جمہوریت کو دوسرے ممالک پر مسلط نہیں کیا جاسکتا ہے اور امریکی بلیک لسٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ نام نہاد عالمی جمہوریت کی روشنی ختم ہونے کے دہانے پر ہے،الوطن ویب سائٹ نے شام میں چینی سفیر کا لکھا ہوا ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ مختلف سیاسی نظاموں کو دنیا کے ممالک کو جمہوری اور تسلط پسند ممالک میں تبدیل کرنے کے بجائے پرامن بقائے باہمی اور باعزت طریقہ سےآگے بڑھنا چاہیے، اس تناظر میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ریاستہائے متحدہ میں جمہوری ماڈل کمال کی نمائندگی نہیں کرتا ہےجبکہ اس ملک کو بہت سے سیاسی اور سماجی مسائل کا سامنا ہے، جیسے کہ سماجی تقسیم، وسیع ہوتی ہوئی طبقاتی تقسیم، نسل پرستی اور ہتھیاروں نیز منشیات کا وسیع پیمانے پر استعمال۔
مضمون میں آیا ہے کہ اس سب کے باوجود امریکہ آزادی اور جمہوریت کے بہانے رنگین انقلابات، عرب بہاریں برپا کرنے نیزچین، شام اور دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کرنے اور پابندیاں لگانے کی وحشیانہ دھمکیاں دیتا ہے، یہ امریکی جمہوریت کو دوسری قوموں پر مسلط کرنا چاہتا ہےجبکہ امریکی فوج ایسی جنگیں لڑ رہی ہےجس نے قوموں کی خوشحال زندگیوں کو تہہ و بالا کر دیا ہے اور اب ان کے پاس ووٹ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، عراق اور لیبیا گزشتہ دو دہائیوں میں اس کی اچھی مثالیں ہیں۔
چینی سفیر نے لکھا ہے کہ جمہوریت کے پھیلاؤ کے بہانے امریکہ نے افغانستان اور عراق کے خلاف جنگ چھیڑ ی جس کے نتیجے میں عوام کا خون بہایا گیا اور زندگی اجیرن ہوگئی جس سے یہ ثابت ہوگیا کہ امریکی جمہوریت اپنے ملک عوام کو دھوکہ دینے کا کھیل اور دوسرے ممالک پر غلبہ حاصل کرنے کا ایک آلہ ہے۔
مشہور خبریں۔
بحرین میں افغان امن اجلاس میں آرمی چیف اورآئی ایس آئی کے سربراہ کی شرکت
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور انٹر سروسز
مارچ
عراق میں 2 رہنماؤں سمیت 11 داعش ہلاک
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: ہفتے کی شام عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز
ستمبر
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
?️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ
مارچ
میزائل پروگرام سے متعلق چینی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں ’سیاسی‘ ہیں، دفتر خارجہ
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام سے مبینہ
ستمبر
غزہ میں 13 ہزار سے زائد بچے مارے گئے: یونیسیف
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین
اپریل
ایران کے ساتھ سفارتی حل بہترین نتیجہ ہے: امریکی وزیر خارجہ اور یورپی ٹرائیکا
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعرات کی صبح برطانوی،
اپریل
کیا امریکی فوج اپنے حریفوں سے پیچھے رہ گئی ہے؟ بلومبرگ کی رپورٹ
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ
ستمبر
ٹرمپ کا بیٹا صدارتی انتخاب لڑنا کا امیدوار
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: نکی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اگست