?️
سچ خبریں:امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کی تعداد اس سلسلہ میں سرکاری طور پر جاری کیے جانے والے اعداد وشمار سے کئی گنا زیادہ ہے۔
رشا ٹوڈے نے امریکی جنگ کے شرکا نامی ایک این جی او کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فوجیوں کی خودکشی کے وہ اعداد وشمار جو سرکاری طور پر بتائے جاتے ہیں حقیقی اعداد و شمار سے بہت کم ہیں،رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق فوجیوں میں سے اوسطاً چوبیس فوجی روزانہ خودکشی کرتے ہیں اور یہ اعداد و شمار درحقیقت سرکاری اعداد و شمار کی بنسبت سینتیس فیصد زیادہ ہیں۔
اسکے علاوہ روزانہ تقریبا بیس فوجی ایسے بھی ہیں جو حد سے زیادہ منشیات کے استعمال یا خود کو سخت چوٹیں پہنچانے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، سابق امریکی فوجیوں کی وزارت عام طور پر خودکشی کے باعث ان ہلاکتوں کو اتفاقی یا غیر واضح دلائل کی بنا پر ہونے والی اموات کے طور پر پیش کرتی ہے مگر مذکورہ امریکی این جی او کا کہنا ہے کہ ان ہلاکتوں میں سے اکثر وہ ہلاکتیں ہیں جن میں افراد خود کی جان لینے کی غرض سے کچھ خاص اقدامات کرتے ہیں۔
تحقیقات کے مطابق وہ امریکی فوجی جنہیں ڈیوٹی کے دوران ڈی گریڈ کیا گیا ہو وہ سابق امریکی فوجیوں کی بنسبت چھپن فیصد زیادہ خودکشی کرتے ہیں،اسکے علاوہ یہ کہ سب سے زیادہ خودکشی کا رواج بالترتیب کوسٹ گارڈ، میرین، بحریہ اور فضائیہ میں پایا جاتا ہے۔
براؤن یونیورسٹی کی تحقیقات کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران میدان جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں سے چار گنا زیادہ خودکشی کی وجہ سے امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یوکرین میں روس کی جیت نیٹو کی بنیادیں ہلا دے گی:کسنجر
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ اور جیو پولیٹیکل امور کے اعلیٰ ترین
جولائی
برکس اجلاس میں کثیر الجہتی تعاون اور اقتصادی ترقی پر زور
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں: برکس ممالک اور ان کے شراکت داروں کے نمائندوں
جولائی
مانیٹری پالیسی سے سٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول رکھنے کیلئے اقدامات کرے گا.وزارت خزانہ
?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مانیٹری
مارچ
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے جنگجوؤں کے حملوں اور
مئی
شہریوں کو ریلیف ملنے کا امکان نہیں
?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی
اپریل
افغان خواتین مردوں کے بغیر سفر نہیں کرسکتیں: طالبان کا حکم
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:طالبان نے افغان شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی گاڑیوں
دسمبر
فرانس میں حکومت کے خلاف مظاہرے جاری
?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:جہاں فرانس میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے متنازعہ منصوبے
مارچ
متعدد سعودی سرکاری افسران کرپشن کے الزام میں گرفتار
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ نے مالی بدعنوانی کے الزام میں اس ملک
مارچ