سچ خبریں:لبنان کے ایک رکن پارلیمنٹ نے ایک تقریر میں کہاکہ آج دشمن جس مقصد کا تعاقب کر رہا ہے وہ لبنان کو امریکی صیہونی منصوبے کے مقابلے میں کمزور کرنا ہے۔
المنارچینل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی رکن پارلیمنٹ حسین الحاج حسن نے اس ملک کو کمزور کرنے کی کوششوں کے بارے میں بات کی، انہوں نے کہاکہ آج دشمن آج جس ہدف کا تعاقب کر رہا ہے، وہ امریکی صہیونی منصوبے کے سامنے لبنان کو کمزور کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لبنانی رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ بدقسمتی سے ہم دیکھتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے ملک کے اندر مزاحمتی تحریک کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے، ایسا کرنے والوں کا مقصد یہ ہے کہ امریکیوں کے لیے لبنان پر اپنے مطالبات کو آسانی سے ڈکٹیٹ کرنے کی راہ ہموار کی جائے۔
لبنانی پارلیمنٹ کے رکن نے یاد دہانی کرائی کہ دشمن نے لبنان کے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے جبکہ سرحدی حد بندی کے مذاکرات میں لبنانی وفد پر صیہونی حکومت کے مطالبات مسلط کرنے کی کوششیں بھی کی گئیںجو ناکام ہوئیں،ا س کے علاوہ ہماری مزاحمتی تحریک نے امریکیوں اور صیہونیوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں لہذا وہ اس کے خلاف ہر طرح کا حربہ استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتے اور کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔