🗓️
سچ خبریں: 2024 کی امریکی صدارتی امیدوار نے خفیہ سروس پر الزام لگایا کہ وہ امریکی صدر کے بیٹے کی حفاظت کے لیے وائٹ ہاؤس میں کوکین کی دریافت کو چھپا رہی ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنر اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کی امیدوار نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ اس ملک کی خفیہ سروس نے جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو بچانے کے لیے وائٹ ہاؤس میں کوکین کی دریافت کو چھپایا ۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن کے خاندان کا حقیقی چہرہ
فاکس نیوز کے برطرف اینکر ٹکر کارلسن کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں ہیلی نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ خفیہ سروس اس معاملے کو چپھانے میں ملوث تھی جس کا مقصد یا تو ہنٹر بائیڈن یا صدر کے قریبی کسی اور کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔
انہوں نے تاکید کی کہ میرا پختہ یقین ہے کہ اس معاملے میں پردہ پوشی کی گئی،یا تو ہنٹر بائیڈن کو بچانے کے لیے یا کسی اور کے لیے جو ریاستہائے متحدہ کے صدر کے بہت قریب ہے اور وہ اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔
یاد رہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے ایک ایجنٹ نے وائٹ ہاؤس کے نجی داخلی دروازے کے مغربی ونگ کی ایک الماری سے تقریباً ایک گرام کوکین دریافت کی جبکہ سابقہ اطلاعات کے مطابق اس الماری کو کسی بھی نگرانی والے کیمرے کے ذریعہ بھی نہیں دیکھا گیا!
تاہم، ہیلی اس دعوے کے خلاف ہیں اور اصرار کرتی ہیں کہ بالکونی جہاں الماری واقع ہے وہ اسیویشن روم سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر ہے اور وہ وائٹ ہاؤس کے دفتر سے ایک منزل نیچے ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کے بیٹے کی سوڈانیوں کی توہین
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں قومی سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے اپنے ذاتی تجربات کی بنیاد پر انہوں نے اس خطے کی سلامتی کی سطح کو بہت زیادہ بیان کیا اور اس پر زور دیا۔
یاد رہے کہ امریکی خفیہ سروس نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اس بات کا تعین نہیں کر سکی کہ کوکین وائٹ ہاؤس میں کیسے داخل ہوئی اور 11 دن کی تحقیقات کو فوری طور پر بند کر دیا۔
اس تنظیم نے اپنی وضاحت میں کہا کہ اسے ڈبے پر کوئی فنگر پرنٹ یا ڈی این اے نہیں ملا، تاہم وائٹ ہاؤس نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ کوکین وائٹ ہاؤس میں کیسے داخل ہوئی اور کیا صدر کے خاندان کا کوئی فرد اسے لے کر آیا، انہوں نے تفتیشی اور پوچھ گچھ عملے کو غیر ذمہ دار قرار دیا!
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے وزیر اعظم کے دفتر میں رکھی ہوئی اہم دستاویزات کو غائب کرادیا
🗓️ 19 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو
جون
زیلینسکی کیسے یوکرین کو تباہ کر رہے ہیں؟
🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں: یوکرین کے خلاف روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد
فروری
کینیڈا نے ایران کی مورل سیکیورٹی پولیس پر پابندیاں لگائی
🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک نیوز کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کے
ستمبر
شیخ زکزاکی کی آزادی میں رکاوٹیں
🗓️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:نائیجیریا میں شیخ زکزاکی کے نمائندے نے کہا کہ صیہونی سعودی
مارچ
عدالت نے ایف آئی اے کو عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا
🗓️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف
فروری
لاہور میں اومیکرون کیسز کی تعدادمیں اضافہ
🗓️ 4 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل
جنوری
معیشت درست سمت میں ہے، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک
🗓️ 24 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے
جولائی
بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان سکیورٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط
🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزارت جنگ نے بحرین کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے معاہدے
فروری