?️
سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی کہ امریکی ہمارے بارے میں کوئی فیصلہ کریں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے صوبے ابہا کے رہنماؤں اور صوبائی حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی کہ امریکی ہمارے بارے میں کوئی فیصلہ کریں۔
انھوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے لئے بعض عرب ملکوں میں پائی جانے والی رقابت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کا مطلب اسے علاقے پر مسلط کرنا اور اپنے علاقے اس کے حوالے کرنا ہے۔
دو ہزار بیس میں امریکی دباؤ اور وساطت سے طے پانے والے سمجھوتے کے تحت فلسطینیوں کے خلاف صیہونی کے جرائم سے چشم پوشی کرتے ہوئے چارعرب ملکوں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کئے، جس پر مختلف اسلامی و عرب ملکوں نے سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
تحریک انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ دشمن ہر طریقے سے یمنی قوم میں اختلاف و تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان اختلافات سے غلط فائدہ اٹھا سکے۔


مشہور خبریں۔
ملکی ڈیجیٹل معیشت نے نمایاں پیش رفت ،نئی تاریخ رقم
?️ 20 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت نے نمایاں پیش رفت کرتے
دسمبر
لبنان کے خلاف صیہونی حملے پر سعودی اخبار کی خوشی
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی حکومت کا سرکاری اخبار اور ترجمان، جو اسرائیل کے
ستمبر
’انشااللہ، انتخابات 8 فروری کو ہوں گے،‘ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن پیش کیے جانے کے بعد چیف جسٹس کے ریمارکس
?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری 2024 کو ملک میں عام انتخابات
نومبر
سعودی عرب میں 53 افراد پھانسی کی لائن میں
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:یورپی سعودی آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس نے انکشاف کیا ہے کہ
نومبر
ایران امریکہ جوہری مذاکرات کا مستقبل
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات عالمی سطح
اپریل
مشرق وسطیٰ میں اڑنے والی گاڑیوں سے متعلق اہم خبر
?️ 16 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں) رولز رائس اور ورٹیکل ایرو اسپیس نامی کمپنیوں کے حکام
نومبر
عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے: حریت کانفرنس
?️ 13 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
اکتوبر
حکومت نے 10 ماہ کے دوران 60 کھرب روپے قرض لے کر تمام ریکارڈ توڑ دیے
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے 10 ماہ کے دوران بینکوں
مئی