?️
سچ خبریں:ایک لبنانی اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بغداد اور واشنگٹن کے درمیان حالیہ معاہدے میں عراق میں تعینات تمام 2500 امریکی فوجیوں کی واپسی شامل ہے جس کے بعد واشنگٹن عراق میں موجود اپنے اڈے اردن اور کویت منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
لبنانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے اس بات پر زور دیا کہ بغداد اور واشنگٹن کے درمیان حالیہ معاہدے میں عراقی سرزمین سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلا شامل ہے اور یہ کہ عراق میں باقی رہنے والی امریکی فوجہ اہلکار مشیر اور تربیت دینے والے ہوں گے۔
عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے الاخبار کو بتایا کہ ملک نے امریکی فوجی انخلا کے بعدصرف وہی امریکی فوجی یہاں رہیں گے جنہیں حکومت مشیر کی حیثیت سے رہنے کی اجانزت دے گی نیز لاجسٹک سروسز کا ایک سلسلہ رہے جس کے تحت ان کی موجودگی کی ضرورت ہوگی۔
درایں اثنا کچھ ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے مزید کہاکہ یہ انخلا 2008 کے معاہدے کے مطابق اور بغیر کسی تبدیلی کے ہوگا جیسا کہ 2011 میں پہلے امریکی انخلا کے وقت ہوا تھا، اس معاہدے میں عراق میں موجود 2500 فوجیوں کی مکمل واپسی ، بشمول بغداد ائیرپورٹ پر تعینات ، مغربی بغداد میں عین الاسد اڈوں اور اربیل میں الحریر بیس کو ختم کرنا شامل ہے۔
لبنانی اخبار کے مطابق امریکی عین الاسد اڈے کو اردن منتقل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اسے صہیونی حکومت کو محفوظ بنانے اور میزائلوں کو روکنے کے لیے ایک بہتر جگہ کے طور پر دیکھتے ہیں، تاہم ، الحریر بیس کے سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ اڈہ کویت منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ امریکہ بغداد کی درخواست پر مشاورت اور تربیت کے لیے عراق میں اپنی فوج کے مشن میں تبدیلی کو اس معنی میں کامیابی کے طور پر دکھانے کی کوشش کر رہا ہے کہ عراق کے مستقبل کو بنانے میں امریکہ کا بھی ہاتھ ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کو افغانستان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس ملک میں بیس کی سال کی موجودگی کے بعدبھی اسے کچھ ہاتھ نہیں آیا ہے ،اسی طرح وہ عراق سے بھی مایوسی کی عالم میں واپس جانا چاہتا ہے لہذا اپنی خفت کو مٹانے کے ہاتھ پیر مار رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں "سعودی حکومت کا زوال” ہیش ٹیگ ٹرینڈ
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:سعودی حکومت کے مخالفین نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر
فروری
ایران سے جنگ کا انجام تلخ اور دردناک رہا:سابق صیہونی وزیر
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر سابق آویگدور لیبرمن نے ایران سے جنگ کے
جون
2000 غیر ملکی دہشت گردوں کے ہاتھوں شامی عوام کا قتل عام
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: شام کے صوبہ لاذقیہ کی جانب توجہ مرکوز ہو گئی
مئی
حزب اللہ کے حال ہی میں شہید ہونے والے کمانڈر نے فلسطینیوں کے لیے کیا کیا؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے حزب اللہ کے
جنوری
واشنگٹن کا سعودی عرب کو 500 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے پر اتفاق
?️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے ذیلی ادارے امریکی دفاعی سکیورٹی تعاون ایجنسی نے اعلان
ستمبر
امریکہ غزہ میں انسانی امداد کے منصوبے سے دستبردار ہو گیا
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: امریکہ نے نام نہاد غزہ ہیومینٹیرین ایڈ فاؤنڈیشن سے دستبرداری
جون
پاکستان میں اٹامک انرجی کمیشن کے 18 اہلکار یرغمال
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک ویڈیو میں
جنوری
پاکستان میں پیٹ کی بیماریاں عروج پر، سینکڑوں مزید ماہرین امراض پیٹ و جگر درکار
?️ 10 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اس وقت پیٹ کے امراض کی وباؤں کی
مئی