?️
سچ خبریں:لبنان کی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ امریکیوں نے مصری گیس کی لبنان منتقلی کے حوالے سے ان کے ساتھ کیے گئے سابقہ معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں امریکی سفیر ڈوروتی شیا نے اس ملک کے وزیر توانائی ولید فیاض کو مصر کی گیس لبنان منتقل کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد پیش کی، رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت توانائی کے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شیا نے فیاض کو بتایا کہ وہ مصر کے ساتھ طے پانے والے گیس معاہدے کا جائزہ لیں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ متعلقہ کمپنیاں اور ادارے امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
امریکی سفیر نے یہ بھی کہا کہ لبنان کو مالی امداد میں داخل ہونے سے پہلے اصلاحی اقدامات پر عمل درآمد کرنا چاہیے جبکہ بعض ذرائع کے مطابق یہ امریکی درخواست اس معاہدے کے خلاف ہے جو پہلے امریکہ کے ساتھ طے پایا تھا، اور لبنان کو پہلے مالی تعاون شروع کرنا چاہیے تھی اس کے بعد اصلاحی اقدامات کرنا تھے۔
یاد رہے کہ ان اقدامات میں لبنانی حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے حوالے سے واضح فیصلہ کو اپنانا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جمع شدہ محصولات کے ذریعے وزارت توانائی اور بجلی کمپنی کے قرضے واپس کیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
آزادی اظہار کی آڑ میں توہین مذہب یا مقدس علامتوں کی بے حرمتی کا کوئی جواز نہیں ہے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 15 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامو
مارچ
ترکی میں ’’اردگان استعفی ‘‘ ہیش ٹیگ ٹرینڈ
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:ترکی میں جیسےجیسے لیرا کی قدر میں کمی ہوتی جارہی ہے
اکتوبر
مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں کے خلاف اردن کا موقف
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں
ستمبر
چین کی امریکہ سے مذاکرات کے لیے شرایط
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: چین نے امریکہ کے پیش کردہ 145 فیصد تعرفاتی محصولات
مئی
حزب اللہ کا اسرائیل کو نیا جھٹکا
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک، جو حال ہی میں مقداری اور
مئی
امریکہ اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کے وزیر اعظم
ستمبر
ُغم کی خبر، پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی
?️ 27 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} بر سر اقتدار پارٹی یعنی پی ٹی آئی میں
فروری
امریکا نے ایران پر غیرقانونی پابندیاں عائد کرکے خطے میں ناامنی پیدا کی ہے: چین
?️ 4 اپریل 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے امریکا کی جانب سے ایران پر یکطرفہ
اپریل