امریکہ پر بھروسہ کرنا بہت بڑی غلطی ہے: افغان نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ

امریکہ

🗓️

سچ خبریں:افغان نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ نے یوکرائن میں پیش آنے والی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں سامراج پر اعتماد کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔
افغان نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما عبداللطیف پدرام نے یوکرائن کے بحران پر ردعمل میں کہاکہ امریکہ کی قیادت میں سامراج پر بھروسہ کرنا بہت بڑی غلطی ہے،یہ ایک ایسی غلطی ہے جو ہر بار دہرائی جاتی ہے جس کی ایک مثال افغانستان اور اب یوکرائن ہے۔

یادرہے کہ عبداللطیف پدرام نے پہلےبھی کہا تھا کہ قابض اور استعماری طاقتیں ہم سے اور ہمارے خطے سے اتنی آسانی سے دستبردار نہیں ہونے والی جبکہ نیو لبرل ازم، جس میں امریکہ سرفہرست ہے، دنیا کے سنگین اور منافع بخش بحرانوں میں ملوث ہے، خاص طور پر ہمارے خطے اور تہذیب کے دائرے میں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں محتاط رہنا چاہیے کہ استحصال، استعمار اور قبضے کے خلاف جدوجہد میں ثانوی مسائل کو اٹھا کر سماجی، انسانی اور طبقاتی انصاف کو پس پشت نہ ڈالیں،پدرام نے افغانستان میں بحران پیدا کرنے کے لیے واشنگٹن کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال کی سنگینی اور خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مذموم منصوبوں کے پیش نظر، ہمیں چوکنا رہنا چاہیے۔

 

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کے ایک اور عہدیدار شہید

🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے ایک رہنما شیخ محمد حمادی کو

امریکہ خیالی دشمن بنانا بند کرے: چین

🗓️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ واشنگٹن

سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

🗓️ 10 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو نظر انداز

کشمیر تنازعہ حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں: آرمی چیف

🗓️ 5 اگست 2021راولپنڈی ( سچ خبریں )  آرمی چیف نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس

لاپتا افراد کمیشن بوجھ بن چکا ہے:جسٹس اطہر من اللہ

🗓️ 24 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد  ہائی کورٹ نے آبزرویشن دی ہے کہ جسٹس

سعودی عرب میں بڑھتی جرائم کی شرح

🗓️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس ملک کے مشرقی علاقے

بحیرہ عرب میں جہاز تعینات کرنے کا حماس، اسرائیل تنازع سے کوئی تعلق نہیں، پاک بحریہ

🗓️ 8 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک بحریہ نے وضاحت کی ہے کہ بحیرہ

تحریک عدم اعتماد میں جنرل باجوہ نے ہمیں عمران خان کا ساتھ دینے کا مشورہ دیا، مونس الٰہی

🗓️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ(ق) کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے