سچ خبریں:فوجی امور میں آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلی میجر جنرل رحیم صفوی نے افغانستان میں امریکہ کے ہاتھوں ہونے والی تباہیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس ملک میں منشیات کی پیداور کو پچاس گنابڑھا دیا ہے۔
رہبر انقلاب کے فوجی امور میں اعلی مشیر میجرجنرل سید یحیی صفوی نے افغانستان میں امریکہ کے تباہ کن اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں اضافہ کرکے اسے 50 گنا تک پہنچا دیا ہے۔
میجر جنرل صفوی نے منشیات کا مقابلہ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے سلسلے میں امام خمینی کو عوام کی زبردست حمایت حاصل تھی اور امام خمینی نے انقلاب اور جنگ کو عوام کے تعاون سے کامیابی سے ہمکنار کیا، انھوں نے کہا کہ ہمارا انقلاب عوامی اور مکتبی ہے اور امام خمینی کی رحلت کے بعد رہبر انقلاب اس انقلاب کی بہترین شکل میں سرپرستی کررہے ہیں۔
جنرل صفوی نے افغانستان میں امریکہ کے تباہ کن اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے افغانستان پر قبضہ کے دوران نہ اس ملک میں میں امن و سلامتی پر توجہ دی اور نہ ہی اس کے اقتصاد اور معیشت کو بہتر کیا بلکہ امریکہ نے افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں اضافہ کرکے اس میں 50 گنا اضافہ کردیا، انھوں نے کہا کہ منشیات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے۔