?️
سچ خبریں:امریکی توانائی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں پیٹرول کے ذخائر مسلسل کم ہو رہے ہیں جس کے باعث قیمتوں میں شدید اضافہ اور ممکنہ تاریخی بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ رجحان 2026 میں ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکہ میں پیٹرول کے ذخائر میں مسلسل کمی ایک بڑے توانائی بحران کی نشاندہی کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں موسم گرما کے آغاز پر قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔
امریکی ادارہ برائے توانائی کے اعداد و شمار کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو سال 2026 کو امریکہ کی تاریخ میں پیٹرول ذخائر میں مسلسل کمی کے طویل ترین دور کے طور پر ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں پیٹرول کی قیمتیں پہلے ہی گزشتہ چند ماہ کے دوران نمایاں طور پر بڑھ چکی ہیں، اور یہ اضافہ تقریباً 50 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس کی ایک بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور توانائی کی سپلائی میں غیر یقینی صورتحال بتائی جا رہی ہے۔
موجودہ صورتحال میں امریکہ میں فی گیلن پیٹرول کی قیمت تقریباً 4.33 ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہے، جبکہ ذخائر مسلسل 15 ہفتوں سے کم ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی پیٹرول ذخائر اس وقت 2014 کے بعد موسمِ گرما کے سب سے نچلے سطح کے قریب ہیں، اور یہ مقدار گزشتہ پانچ سال کی اوسط سے بھی کم ہے۔
توانائی ماہرین کے مطابق اگر ذخائر میں کمی کا سلسلہ مزید ایک ہفتہ بھی جاری رہا تو یہ صورتحال امریکہ کی تاریخ میں سب سے طویل مسلسل کمی کے ریکارڈ کے طور پر درج ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں استحکام اور تنگۂ ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل میں بہتری آتی ہے تو عالمی منڈیوں میں دباؤ کم ہو سکتا ہے، جس سے قیمتوں میں اضافے کی رفتار سست پڑ سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی قوم مزید ذلت قبول نہیں کرے گی، مزاحمت ہی واحد راستہ ہے؛حماس کا اعلان
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:فلسطین پر قبضے (نکبہ) 77ویں برسی کے موقع پر حماس
مئی
نیتن یاہو کے خلاف صیہونی مظاہرے ایک بار پھر
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے مسلسل 11ویں ہفتے بنجمن نیتن یاہو کی
مارچ
رواں مالی سال کے دوسری ششماہی میں درآمدات میں اضافہ
?️ 26 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں پابندیوں
مئی
دنیا میں حق و باطل کا معرکہ برپا ہے، اہل غزہ نے واضح لکیر کھینچ دی۔ سراج الحق
?️ 16 جون 2025لاہور (سچ خبریں) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی مجلس
جون
آبنائے ہرمز ایران کا ایٹمی ہتھیار ہے: سابق بھارتی سفارتکار
?️ 17 جولائی 2026سچ خبریں:سابق بھارتی سفارتکار راجیو سیکری نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ
جولائی
بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کے شہریوں نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے بحرین
اپریل
کیا امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیلی پناہ گزینوں کے لیے تیارہیں ؟
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان، ممتاز فلسطینی تجزیہ کار، جنہوں نے ہفتے کے روز
اکتوبر
6 اپریل کو امید ہے پراسیکیوشن مزید بہانہ بازی نہیں کرے گی،مہر بانو قریشی
?️ 12 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو
اپریل