?️
سچ خبریں:امریکی سیاسی نظام غصے میں اس قدر ڈوبا ہوا ہے کہ امریکی حکومت کے بنیادی ترین کام بھی ناممکنات میں سے ہیں۔
امریکی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اس وقت خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ وہ ایک بار پھر خانہ جنگی کا سامنا کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس ملک میں دن بدن مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور دوسری طرف بحران دیرپا اور تیز ہوتا چلا جارہاہے۔
اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی سیاسی نظام اس قدر غیض و غضب میں ڈوبا ہوا ہے کہ حکومت کے بنیادی ترین کام بھی ناممکن ہوتے جا رہے ہیں،امریکی قانونی نظام کی مقبولیت کم سے کم ہوتی جارہی ہے، اس وقت حکومت پر ہر سطح پر اعتماد ختم ہو رہا ہے، امریکی ضلعی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے منتخب سربراہان کھلے عام وفاقی طاقت کے خلاف مزاحمت کو فروغ دے رہے ہیں نیز جمہوریت کے زوال کی تیاری کے لیے عسکریت پسندوں کو تربیت اور مسلح بھی کیا جا رہا ہےجبکہ امریکی نظام کے خاتمے کے نتائج پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کیے جا رہے ہیں۔
گارڈین نے مزید لکھا ہے کہ 6 جنوری کو ہونے والا واقعہ صرف ایک الارم تھا،ایک چیخ تھی جس کے بعد کانگریسی پولیس نے کانگریس کے ارکان کے خلاف دھمکیوں میں 107 فیصد اضافہ دیکھا ہے، مشی گن کے ریپبلکن نمائندے فریڈ اپٹن نے حال ہی میں موصول ہونے والے ایک پیغام شیئر کیا جس میں انھیں دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے آپ اور آپ کے خاندان کے تمام افراد عنقریب مرنے والے ہیں مر جائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ دھمکیاں صرف سیاست دانوں تک محدود نہیں ہیں بلکہ انتخابی نظام کے نفاذ میں جو بھی ملوث ہے اسے ایسے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج میں تنزلی کا بحران اور نیتن یاہو کے تلخ آپشنز
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz جس نے حالیہ دنوں میں صہیونی فوج
مارچ
تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر اسٹار بننے کا موقع ہے: فواد چوہدری
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج دوسرا سیمی فائنل
نومبر
فلسطینی بچوں کے قتل عام میں اسرائیل اور امریکہ کے علاوہ کس کا ہاتھ ہے؟
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: برلن میں صیہونی حکومت کے سفیر نے کہا کہ حماس
دسمبر
آئندہ ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچنے کا امکان
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ
مئی
نیتن یاہو کے خلاف 21ویں ہفتے بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی حزب اختلاف کی تحریک نے ایک بار پھر
مئی
سپریم کورٹ: ’آپ استحکام نہیں چاہتے؟‘ انتخابات مؤخر کرانے کی ایک اور درخواست مسترد
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات مؤخر کرانے کی ایک اور درخواست کو
دسمبر
کابل میں داعش کے خلاف آپریشن کی تفصیلات؛ دو دہشت گرد ہلاک
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:افغانستان کے حکمراں ادارے کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس
فروری
وزیراعظم کی احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری
?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے اپنے مشیر
دسمبر