امریکہ عراق سے جائے گا تبھی داعش کا مکمل خاتمہ ہوگا:فتح اتحاد

داعش

🗓️

سچ خبریں:عراقی فتح پارلیمانی اتحاد کے ایک رکن نے ایک تقریر میں تاکید کی کہ عراقی سرزمین سے امریکی فوجیوں کا انخلا اس ملک میں داعش کی باقیات کی موجودگی کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔
سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمانی اتحادفتح رکن جبار المعموری نے جمعرات کو اپنے ملک میں امریکی فوجی موجودگی کے بارے میں بات کی،رپورٹ کے مطابق الفتح اتحاد کے رکن نے اس حوالے سے کہاکہ امریکہ کے دعووں کے باوجود انھوں نے داعشی دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں کوئی مدد فراہم نہیں کی ہےلہذا عراق سے امریکی فوجوں کا انخلاء ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے اس ملک میں داعش کے دہشت گرد عناصر کی باقیات کا خاتمہ ہو سکتا ہےجبکہ عراقی عوام امریکیوں کی موجودگی کے بغیر داعش کی باقیات سے لڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے اپنے ملک میں امریکی اتحاد کے جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کیا تھا، الاعرجی نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں لکھاکہ آج ہم نے امریکی اتحاد کے ساتھ بات چیت کا آخری مرحلہ مکمل کر لیا ہے جو ہم نے گزشتہ سال شروع کیا تھالہذا اب ہم سرکاری طور پر امریکی اتحاد کے جنگی مشن کے خاتمے اور عراق سے ان کے انخلاء کا اعلان کر سکتے ہیں۔

عراقی عہدیدار نے ٹویٹ کیاکہ بین الاقوامی اتحاد کے عراق کے ساتھ فوجی تربیت، مشاورت اور فوجی یونٹوں کو بااختیار بنانے کے تعلقات جاری رہیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

سابق جج شوکت عزیز صدیقی انڈسٹریل ٹریبونل کے سربراہ مقرر

🗓️ 3 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس (ریٹائرڈ) شوکت عزیز صدیقی کو نیشنل

مقبوضہ جموں وکشمیر: پولیس کو آزادی پسندوں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں تیزی لانے کی ہدایت

🗓️ 9 مارچ 2024جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

واٹس ایپ چینلز میں فارورڈ میسیجز شیئر کرنے کا فیچر دیے جانے کا امکان

🗓️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

کرپشن کیس: پی ٹی آئی کے علی محمد خان ریمانڈ پر جیل منتقل

🗓️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی

کینسر کے علاج کے دوران جسم کی نسیں جل گئی تھیں، نادیہ جمیل

🗓️ 8 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ نادیہ جمیل نے پہلی بار موذی مرض

2022 کے اہم ترین واقعات

🗓️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ماہرین نے 2022 کے اہم ترین واقعات

دہشت گردی ہمارے جینز کا حصہ بن چکی ہے: اسرائیلی میڈیا

🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار نے ایک تفصیلی رپورٹ میں مقبوضہ

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کا نتیجہ

🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے