?️
سچ خبریں:روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس نے شام کے قدرتی وسائل کی امریکی لوٹ مار کا حوالہ دیتے ہوئے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ واشنگٹن دہشت گرد گروہوں کو شامی حکومت کے خلاف اکسانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس نے اپنےایک بیان میں اپنے اوپر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے بارے میں ایک سے زیادہ مرتبہ اسی طرح کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ امریکی قابض افواج الحسکہ، الرقہ اور دیر الزور آئل فیلڈز سے ماہانہ تقریباً 30 لاکھ بیرل خام تیل نکالتی ہیں، اس کے باوجودواشنگٹن شام کے دمشق اور لاذقیہ میں دہشت گرد گروہوں کو اکسانے اور شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ شام میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مسلح اپوزیشن گروپوں یا شدت پسند گروپوں کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کا استعمال کر رہا ہےجبکہ سی آئی اے انتہا پسندوں کے غیر فعال خلیوں کو بحال کرنے اور شامی حکومتی افواج اور ان کے اتحادیوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے مطابق امریکہ شام میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے اوراس ملک میں امن کو بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے اس کے علاوہ واشنگٹن ایک وسیع پیمانے پر میڈیا مہم شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے، جس میں عرب میڈیا بھی شامل ہے، جس کا مقصد شامی حکومت کے خلاف انتہاپسندانہ کاروائیوں کو ہوا دینا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایسی کون سی فوج ہے جس کے کیمپ سے ٹینک چوری ہو جاتے ہیں؟
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے ایک اڈے
ستمبر
شہداء کے جسموں کو پگھلانے والا صہیونی اسلحہ
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے
دسمبر
کراچی: ’ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا‘، پہلی بار پیکا ایکٹ کے تحت شہری پر مقدمہ درج
?️ 10 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف
دسمبر
بحیرہ احمر میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھارتی وزیر خارجہ کی تشویش
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، نے اپنے ایرانی ہم منصب
جنوری
بائیڈن اور نیتین یاہو کی پس پردہ جنگ،وجہ؟
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس حکومت کی فوجی
جون
افریقی عوام فرانس اور غیر ملکی ایجنٹوں کا انخلاء کیوں چاہتی ہے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں، نائیجر نے ملک کے صدر محمد بازوم کی
اگست
وزیراعظم آرمی چیف کے تقرر پر کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔
?️ 11 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اگلے آرمی چیف کے تقرر کے حوالے سے
نومبر
حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کے خلاف درخواست دائر کی
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) فواد چوہدری کہتے ہیں کہ حکومت شہباز شریف
جنوری