?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اقتصادی اور مالی امور کے کمٹی نے ایک قرارداد منظور کرلی جس میں فلسطینی عوام کی مقبوضہ علاقوں بشمول مشرقی یروشلم میں اپنے قدرتی وسائل پر دائمی خودمختاری پر زور دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس قرارداد میں صیہونی ریاست سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان وسائل کے استحصال اور لوٹ مار کا خاتمہ کرے۔
یہ قرارداد G77 ممالک اور چائنہ کی مشترکہ کوششوں سے پیش کی گئی جسے 152 موافق ووٹوں کی کثیر اکثریت سے منظوری ملی، جس میں یورپی یونین کے تمام رکن ممالک اور کینیڈا بھی شامل ہیں۔ اس کے برعکس صرف 8 ممالک جن میں ریاستہائے متحدہ، نیرو، مائیکرونیشیا، پاپوا نیو گنی، پلاؤ، پیراگوئے، ارجنٹائن اور صیہونی ریاست نے مخالفت کی جبکہ 12 ممالک نے رائے شماری سے احتراز کیا۔
قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ جنگی صورت حال میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق جنیوا کانفرنس اور معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کی شقیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر مکمل طور پر لاگو ہوتی ہیں۔ اس قرارداد میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے 19 جولائی 2024 کے مشاورتی نوٹس کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں مقبوضہ علاقوں بشمول مشرقی یروشلم میں صیہونی ریاست کی پالیسیوں اور مستقل موجودگی کو غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔
قرارداد میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے 2004 میں بھی صیہونی ریاست کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تعمیر کیے گئے علحیدگی کی دیوار کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے امتیازی سلوک اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا اقدام قرار دیا تھا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
نصراللہ اسرائیل کے بارے میں غلط نہیں ہیں: ہاریٹز
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:عسکری امور کے تجزیہ کار عاموس هرئیل نے عبرانی اخبار ہاریٹز
مارچ
عام انتخابات: 3 ہزار 200 سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد
?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) آئندہ ماہ 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد
جنوری
کورونا پروگرام کے200 عرب ڈالر کہاں گئے؟
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکی وفاقی واچ نے اعلان کیا کہ کوویڈ 19 کے
جون
تینوں بیویوں کی وجہ سے میری زندگی جنت بنی ہوئی ہے، اقرار الحسن
?️ 24 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے اپنی تینوں بیویوں
جنوری
فلسطینیوں کی حامی بین الاقوامی طلباء تحریک کہاں تک پہنچ چکی ہے؟
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: وینزویلا میں ہزاروں طلباء نے فلسطینی عوام کی حمایت میں
مئی
غزہ کے خلاف صیہونی وحشی پن
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے فضائی حملوں اور طوفان
اکتوبر
ایران اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اسرائیل خود ہی ٹوٹ رہا ہے: عبرانی میڈیا
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں داخلی مظاہروں کے جس جہت کو اپنا 12واں
مارچ
امریکی کمپنیاں روسی پابندیوں کو روکنے کی خواہاں
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: امریکی کمپنیاں جو مغربی پابندیوں کے دباؤ میں روس سے
اگست