سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہم آہنگی (او سی ایچ اے) کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تنظیم افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرتی رہے گی۔
اناطولی نیو زایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہم آہنگی کے ترجمان نے زور دیا کہ یہ تنظیم افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرتی رہے گی،رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہم آہنگی کے امور (OCHA) کے ترجمان جینس لارک نے جنیوا کے دفتر میں ایک نیوز کانفرنس میں اقوام متحدہ کی افغانستان میں سرگرمیوں کے بارے میں بتایا کہ افغانستان میں بڑھتی ہوئی عدم تحفظ کی صورتحال کے باوجود ہماری جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پراس ملک کو دی جانے والی امداد جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ گزشتہ 70 سالوں سے مسلسل افغانستان میں موجود ہے اور اب بھی موجود رہے گی،لارک نےیہ کہتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کے اکثر کارکن طالبان کے زیر قبضہ علاقوں میں سرگرم ہیں، کہا کہ پورے افغانستان میں خاص طور پر انسانی ہمدردی کے میدان میں اور (ملک کی موجودہ صورت حال کے باوجود) عام طور پر ان علاقوں میں جہاں ہم پہلے تھے ،اب بھی ہماری بہت وسیع اور گہری موجودگی ہےنیز اس کے بعد بھی ہم انھیں علاقوں میں رہیں گے۔
انہوں نےاس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ اپنے بین الاقوامی اور مقامی عملے کی حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں ، مزید کہاکہ کہا کہ ہم افغان شہریوں کی مدد کے لیے اب بھی یہاں موجود ہیں۔
یادرہے کہ اس دوران اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے افغانستان کی تیزی سے بدلنے والی صورتحال کو غیر مستحکم قرار دیا۔