?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پیر کے روز کہا کہ غزہ کی پٹی کو خوراک اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا قابل قبول نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر گھیرے میں لینے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ آپریشن میں اسرائیلی فوج کہاں تھی؟
انہوں نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے لیے خوراک اور بنیادی خدمات کی فراہمی بند کرنا ناقابل قبول ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد بھیجی جائے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا ہے، صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے فلسطینی مجاہدین کے خلاف ناکامیوں کے بعد غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر فوجی محاصرے میں لینے کا حکم دیا ہے۔
بعض فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں پانی اور بجلی کو مکمل طور پر منقطع کرنے کا جارحانہ حکم بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ اس حربے کو استعمال کرتے ہوئے فلسطینی مجاہدین کو مقبوضہ علاقوں میں اپنی پیش قدمی روکنے پر مجبور کیا جائے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جاری جارحیت نیز مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ پر شدید حملوں کے جواب میں غزہ کے گرد فوجی آپریشن کیا جس کے دوران سینکڑوں صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: غزہ پر صیہونی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد
اس کارروائی کے جواب میں صیہونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ میں شہری اہداف پر اپنے وحشیانہ حملے کر کرکے اب تک سینکڑوں فلسطینی خواتین اور بچوں کو شہید کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
راولپنڈی میں سکیورٹی آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 16 غیرملکی باشندے گرفتار
?️ 22 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی میں سکورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16
فروری
صرف ایک چوتھائی برطانوی کی نظر میں ٹرِس جانسن سے بہتر
?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں: کنزرویٹو پارٹی کے 57.4 فیصد ارکان نے انگلینڈ کے
ستمبر
فیلڈ مارشل کی سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی
?️ 30 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرتارپور
اگست
طالبان کی عبوری کابینہ پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے
ستمبر
رفح کراسنگ کے بارے میں صیہونی فوج کا دعوی
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے رفح کراسنگ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے
مئی
پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باقاعدہ طور پر
اگست
انتخابات کے دوسرے دور میں اردگان اچھی پوزیشن میں ہیں:مڈل ایسٹ آئی
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:مڈل ایسٹ آئی نیوز سائٹ نے 2018 کے سابقہ دور کے
مئی
روس نے امن معاہدے کے بدلے اہم رعایتیں پیش کی ہیں:امریکی نائب صدر
?️ 25 اگست 2025روس نے امن معاہدے کے بدلے اہم رعایتیں پیش کی ہیں:امریکی نائب
اگست