?️
افغان شہریوں نے بدھ کے روز اسپوتنیک کو بتایا کہ ہرات، بلخ، ننگرہار، جوزجان، بادغیس، نیمروز، کندهار اور کابل میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورکس دوبارہ فعال ہو گئے ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب افغانستان میں پیر کی شام سے انٹرنیٹ کی ملک گیر بندش کے باعث بینکاری نظام، ہوابازی کی خدمات، سرحدی تجارت اور بیرونی رابطے شدید متاثر ہوئے تھے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان خبروں کی تردید کی کہ طالبان نے ملک بھر میں انٹرنیٹ پر پابندی لگائی ہے۔ ان کے مطابق، حالیہ تعطل فائبر آپٹک کیبلز کے پرانے اور خراب ہونے کے باعث پیدا ہوا، جن کی مرمت اور تبدیلی کا کام جاری ہے۔
اس سے قبل بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے انٹرنیٹ کو فساد اور غیراخلاقی رویوں کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس کی بندش کا حکم دیا تھا۔
خیال رہے کہ افغانستان کا انٹرنیٹ بنیادی طور پر قومی فائبر آپٹک نیٹ ورک پر مبنی ہے جس کی لمبائی تقریباً 9 ہزار 350 کلومیٹر ہے اور یہ پچھلے دو دہائیوں میں لاکھوں افغان شہریوں کو دنیا سے جوڑنے کا ذریعہ بنا۔
اقوام متحدہ نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے۔ایک افغان شہری نے ہرات سے بتایا کہ انٹرنیٹ بحالی کے بعد صرافی مراکز، کسٹمز اور ایئرپورٹ نے بھی اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
بحرین کے بادشاہ کا ریاض کے ایئرپورٹ پر بن سلمان نے کیا استقبال
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ آج غیر اعلانیہ
مارچ
قطر اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 17 فروری 2026قطر اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
فروری
ابھیشیک بچن کا اہم اعتراف
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے
جولائی
روس اور ایران کے خلاف مغرب کی شکست پر جاسوسی تنظیموں میں خوف
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:پولیٹیکو میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکہ میں دنیا کے
جولائی
عراق کے خلاف امریکی شیطانی منصوبے
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے رہنماوں میں سے ایک
جولائی
افغانستان کی موجودہ صورتحال نیٹو کے لیے المیہ:اسٹولٹنبرگ
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال
اگست
پاکستان میں مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی رپورٹ مسترد
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے
جولائی
بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن، بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے
?️ 31 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن لئے
مئی