🗓️
سچ خبریں:طالبان کے سیاسی بیورو کے ترجمان نے اتوار کی شام ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہو چکی ہے۔
طالبان کے سیاسی بیورو کے ترجمان محمد نعیم نے اتوار کی شام الجزیرہ چینل کو بتایا کہ ہم تمام افغان شخصیات سے بات کرنے اور انہیں ضروری تحفظ دینے کے لیے تیار ہیں نیز ہم ان کی حفاطت کی ضمانت دیتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم توقع نہیں کرتے کہ غیر ملکی افواج افغانستان میں اپنے ناکام تجربے کو دہرائیں گی۔
طالبان کے سیاسی بیورو کے ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ گروپ افغان سرزمین کو "کسی کو بھی دوسرے ممالک کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا،انھوں نے مزیدکہا کہ یہ گروپ کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔
محمد نعیم نے مزید کہاکہ ہم نے وہ حاصل کر لیا جو ہم چاہتے تھے ،ہم اپنے ملک اپنی قوم کی آزادی کے خواہاں تھے، قابل ذکر ہے کہ طالبان نے جیسے ہی افغان دارالحکومت کا کنٹرول سنبھالا ، متعدد بیرونی ممالک نے اپنے سفارت خانے کے عملے کو افغانستان سے واپس بلا لیا۔
واضح رہے کہ غیر ملکی سفارت خانوں اور سفارتی مشنوں کے حوالے سے نعیم نے کہا کہ کابل میں یہ تمام ادارے اور افراد محفوظ ہیں اورہم نے کابل کے تمام لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے،یادرہے کہ امریکہ کے افغانستان سے غیر ذمہ دارانہ انخلا نے اس ملک کو اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ آج طالبان نے پورے ملک پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ بیس سال قبل امریکہ انھیں طالبان کو ختم کرنے کے لیے اس ملک میں داخل ہوا تھا۔
مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کےخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
🗓️ 15 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی
دسمبر
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی عبوری ضمانت میں توثیق
🗓️ 11 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم
جون
آرمی چیف کی بلوچستان میں سیکیورٹی استحکام کی یقین دہانی
🗓️ 30 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں سیکیورٹی
جنوری
افغانستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ
🗓️ 26 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان کی جانب سے منشیات کی کاشت پر پابندی کے باوجود
جولائی
وزیر اعظم سے وفاقی وزراء کی ملاقات
🗓️ 22 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزراء کی
نومبر
یوکرین میں جنگ کے بارے میں سابق امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
🗓️ 9 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ میں 1990 کی دہائی کی نئی شائع شدہ دستاویزات اور
فروری
بن سلمان کے قاہرہ کے قریب الوقوع سفر کے مقاصد اور محرکات
🗓️ 17 مئی 2022سچ خبریں:مصری باخبر اور سفارتی ذرائع نے سعودی ولی عہد کے عنقریب
مئی
ترکی کے جہاز کو بحر اسود میں بم سے نشانہ بنایا گیا
🗓️ 25 فروری 2022سچ خبریں: اینٹی وی نے آج رپورٹ کیا کہ اوڈیسا سے رومانیہ
فروری