افغانستان میں برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں 64 بچے ہلاک

افغانستان

🗓️

سچ خبریں:افغانستان میں 2006 سے لے کر 2014 تک برطانوی فوج کے فضائی حملوں میں کم از کم 64 بچے ہلاک ہوئے۔

افغانستان میں غیر ملکی قبضہ کے سلسلہ میں شائع ہونے والی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس ملک میں صرف برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں کم از کم 64 بچے ہلاک ہوئے ہیں، اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے الجزیرہ نے اطلاع دی ہے کہ ان بچوں کی ہلاکتیں 2006 سے 2014 کے درمیان مغربی ممالک کے فوجی اتحاد کے افغانستان پر فوجی قبضے کے دوران ہوئیں۔

قابل ذکر ہے کہ اگرچہ کہا جا رہا ہے کہ لندن نے ان بچوں کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کر دیا ہے، تاہم ہلاک ہونے والے بچوں کی یہ تعداد ان سرکاری اعدادوشمار سے چار گنا زیادہ ہے جن کا اعلان برطانوی وزارت دفاع نے اس سے قبل افغانستان میں متاثر ہونے والے بچوں کے بارے میں کیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ بچوں کی عمر چھ سال تھی اور ہوائی حملے ان بچوں کی موت کی سب سے عام وجہ ہیں، تاہم اس سانحے کا پیچیدہ مسئلہ یہ ہے کہ جن متاثر خاندانوں نے معاوضے کے لیے درخواست دی انہیں پیدائشی سرٹیفکیٹ اور پھر برطانوی سفارت خانے کے عملے کے ساتھ انٹرویو کے ذریعے یہ ظاہر کرنا پڑا کہ ان کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کی ڈیٹنگ ویب سائٹس سے حساس معلومات کا افشا

🗓️ 23 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سائبر اسپیس آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ

طالبان نے ایک جامع حکومت بنانے کے لئے طویل سفر طے کیا

🗓️ 22 ستمبر 2021اگرچہ طالبان نے حالیہ دنوں میں کچھ اقلیتوں کو عبوری حکومت میں

امریکہ کی جانب سے اسرائیل کے لیے 14.3 بلین ڈالر کے امداد

🗓️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:جمعرات کی شام امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لیے 14.3

بھارت طالبان کے ساتھ دوبارہ تعلقات استوار کرنے کا خواہاں؛ وجہ ؟

🗓️ 22 فروری 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت افغانستان میں چین کے اثر

الحشد الشعبی امریکہ کی مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر

🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی دستوں کی نقل و حرکت بالخصوص شام

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پرویز الہٰی کے خلاف جاری ایم پی او آرڈر واپس لے لیا

🗓️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ

9 مئی کے مقدمات میں اے ٹی سی کی دفعات لگیں، پھر فوجی ٹرائل کیسے ہوگیا؟ سپریم کورٹ

🗓️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی

یمن کا امریکہ کو انتباہ

🗓️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے واشنگٹن کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے