سچ خبریں: سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کے بعد اسلامی تعاون تنظیم نے اس سلسلے میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کرنے کی عراق کی درخواست پر اتفاق کیا۔
الفرات نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم نے اس ملک کی درخواست پر اتفاق کیا ہے کہ اس تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کیا جائے تاکہ سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کے معاملے کی تحقیقات کی جاسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: قرآن کی توہین کے پیچھے کون لوگ ہیں؟
عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد صحاف نے کہا ہے کہ اس تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کے لیے پیر 31 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
قرآن پاک کی بے حرمتی کے جواب میں عراقی وزارت خارجہ کی جانب سے اس غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ اجلاس عراق کی وزارت خارجہ کی طرف سے دو مرتبہ سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی وجہ سے منعقد کرنے کی درخواست کے بعد منعقد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈنمارک کے انتہائی دائیں بازو کے اور اسلام مخالف ایک گروپ ڈینش پیٹریاٹس کے ارکان نے بدھ کو بھی اس ملک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے ایک بار پھر قرآن پاک کے ایک نسخے کی بے حرمتی کی۔
دریں اثناء کل 25 جولائی بروز منگل کوپن ہیگن میں اس گروہ نے ترکی اور مصر کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن مجید کے نسخے جلائے۔
مزید پڑھیں: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پس پردہ عناصر
اس کے علاوہ سویڈن میں 28 جون اور 20 جولائی کو ایسے ہی دو واقعات پیش آئے جس کی اسلامی ممالک کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔