?️
سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے ایران کے میزائل حملوں کو روکنے میں ناکامی کا غصہ غیر ملکی میڈیا پر نکال دیا، میزائل حملوں کی عکس بندی کرنے والے غیر ملکی صحافیوں کے خلاف تحقیقات کی دھمکی دے دی۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزرا ایران کے میزائل حملوں کی عکس بندی کرنے پر غیر ملکی میڈیا پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔
اسرائیلی وزرا نے دھمکی دی ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیاں ان میڈیا اداروں کے خلاف تحقیقات کریں گی۔
اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے شین بیت (داخلی خفیہ ایجنسی) کے نئے قائم مقام سربراہ کو ایک خط میں کہا کہ ’ کچھ’ غیر ملکی میڈیا ادارے’ سینسرشپ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور میزائل حملوں کی جگہوں سے براہ راست نشریات کے ذریعے ایک سنگین قومی سلامتی کا جرم کر رہے ہیں۔’
بن گویر نے کہا کہ وہ شین بیت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ’ میزائل حملوں کی نشریات کی اس لاپروا، مسلسل اور خطرناک روش کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔’
دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپید نے غیر ملکی میڈیا کو نشانہ بنانے پر بن گویر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں کام کرنے والے غیر ملکی صحافی ملک کے سینسرشپ قوانین کے تحت کام کرتے ہیں اور وہ اپنی فوٹیجز اور رپورٹس سینسز کروانے کے پابند ہوتے ہیں۔
بن گویر کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں انتہائی دائیں بازو کے مواصلاتی وزیر شلومو کارنی نے کہا کہ ’ اسرائیل میں کام کرنے والے غیر ملکی میڈیا ادارے سینسرشپ کی ہدایات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔’
انہوں نے کہا کہ’ یہ نشریات اکثر میزائل حملوں کے درست مقامات، نقصان کی حد، اور بعض اوقات جائے وقوع سے حساس بصری مواد کو ظاہر کرتی ہیں۔’
خیال رہے کہ اسرائیل کی توقعات کے برعکس ایران کی جانب سے بھرپور جوابی حملوں میں صہیونی عسکری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کے اسرائیل نے غیرملکی میڈیا کو ایسی جگہوں کی کوریج سے روک دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ
?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی
جون
امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے بائیڈن کو خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے امریکا
اکتوبر
ملک میں ابھی کورونا موجود ہے ماسک کا استعمال ضروری ہے
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی کا اعلان متوقع:صیہونی میڈیا
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امکان ہے کہ غزہ میں جنگ
جنوری
افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ ہوئے مگر دہشت گرد گروہ کنٹرول نہیں کیے جاسکے، نگران وزیراعظم
?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ افغانستان
اکتوبر
فلسطینیوں پر صیہونی حملوں کے بارے میں بن سلمان کا بیان
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد نے ترکی کے صدر کے
ستمبر
عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ڈیڈلائن بتادی، مسلم لیگ (ق) کا فیصلے دانشمندی سے کرنے پر زور
?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ق) عوامی سطح پر عمران خان کے
دسمبر
چین کی دنیا میں بڑھتی طاقت، امریکا کی بے چینی میں شدید اضافہ ہوگیا
?️ 12 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) چین اس وقت دنیا میں ایک اقتصادی اور عسکری
مارچ