?️
سچ خبریں: مغربی رہنماؤں نے غزہ پر صہیونی حکومت کے محاصرے اور مظالم کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے فوری نسل کشی کے خاتمے اور غزہ پٹی کے محاصرے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں، امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹک رکن سارہ جیکبز نے غزہ میں ہونے والے واقعات پر اپنی نفرت کا اظہار کیا اور صہیونی فوج کی امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے، "غزہ ہیومینٹیرین انسٹی ٹیوٹ” نامی ادارے کو جعتی قرار دیا۔ انہوں نے اسرائیل کو امریکی بمب کی ترسیل روکنے اور غزہ کے محاصرے کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
امریکی کانگریس کی ایک اور رکن الیکزانڈریا اوکاسیو کورٹیز نے غزہ کی انسانی الم ناک صورتحال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے فوری نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ "غزہ میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔
اسی دوران، برطانیہ کی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ نے الجزیرہ سے گفتگو میں صہیونی اداروں کی کارروائیوں کو روکنے اور فوری انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے امدادی قطاروں میں بھوکے فلسطینیوں پر فائرنگ کو "ہولناک” قرار دیا۔
دوسری جانب، کینیڈا کے وزیراعظم نے صہیونی ریژیم کی انسانی بحران روکنے میں ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے امدادی تقسیم کے انتظامات کو مکمل طور پر انسانی اداروں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے فوری جنگ بندی اور دو ریاستی حل پر زور دیا۔
کینیڈا کے وزیر خارجہ نے بھی خبردار کیا کہ غزہ میں انسانی صورتحال دن بہ دن بدتر ہو رہی ہے، جس میں خواتین اور بچے شدید بھوک کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ صہیونی ریژیم نے گزرگاہیں بند کرکے غزہ کے باشندوں تک انسانی امداد پہنچنے سے روک دیا ہے، جس کے نتیجے میں غزہ میں شدید قحطی پھیل گئی ہے اور بہت سے افراد، بشمول خواتین، بچے اور بزرگ، شدید بھوک کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پائلٹوں اور افسروں کے بعد صیہونی ڈاکٹر بھی اسرائیلی ہڑتالوں میں شامل
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں، عبرانی اخبار Haaretz نے لکھا کہ ڈاکٹروں
اگست
صنعتی پیکج کی توسیع کیلئے ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کا آرڈیننس جاری
?️ 3 مارچ 2022صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ترمیم
مارچ
جنگ کے بعد غزہ کا مستقبل کیا ہوگا؟
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ کے بعد غزہ کی پٹی کا مستقبل جنگ
مارچ
یمنی انصاراللہ کا امریکہ پر الزام
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ واشنگٹن
مارچ
صیہونی فوجیوں کی تشویشناک ذہنی حالت
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی موجودہ صورتحال
اکتوبر
پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ
?️ 25 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری نیئر بخاری
جنوری
سعودی عرب کی ایک اور رسوائی
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںسعودی عرب کے ایک ماہر نے شوال کا چاند نظر آنے
اپریل
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پنشن سسٹم کے اصلاحات پر زور
?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے پنشن سسٹم
مئی