?️
اسرائیل کا سومالی لینڈ کو تسلیم کرنا علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ:عرب لیگ
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اسرائیل کی جانب سے علیحدگی پسند خطے سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز، ناقابلِ قبول اور خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
ابوالغیط نے ایک بیان میں کہا کہ عرب لیگ اسرائیلی اقدام کی سخت مخالفت کرتی ہے، کیونکہ یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصول پر واضح حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سومالی لینڈ کو یکطرفہ طور پر ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنا صومالیہ کے داخلی معاملات میں ناقابلِ قبول مداخلت ہے اور یہ ایک خطرناک روش ہے جو علاقائی اور عالمی استحکام کو شدید خطرے سے دوچار کر سکتی ہے۔
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ اسرائیل، جو پہلے ہی فلسطینی عوام اور ہمسایہ ممالک کے خلاف سنگین بین الاقوامی خلاف ورزیوں کا مرتکب رہا ہے، اب اس اقدام کے ذریعے ایک عرب اور افریقی ملک یعنی صومالیہ کی خودمختاری پر بھی حملہ آور ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعے کے روز باضابطہ طور پر سومالی لینڈ کو ایک خودمختار اور آزاد ملک کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے بھی کردار ادا کیا ہے۔
اس اقدام کے ردِعمل میں مصر، ترکی، جبوتی، صومالیہ، خلیج تعاون کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت متعدد ممالک اور علاقائی و بین الاقوامی اداروں نے اسرائیل کے اس یکطرفہ فیصلے کو فوری طور پر مسترد کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سومالی لینڈ نے 1991 میں صومالیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، تاہم اب تک اسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا۔ اس کے باوجود یہ خطہ انتظامی، سیاسی اور سیکیورٹی امور میں خود کو ایک الگ اکائی کے طور پر چلاتا آ رہا ہے، جبکہ صومالیہ کی مرکزی حکومت وہاں مکمل کنٹرول قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
صومالیہ کی حکومت سومالی لینڈ کو ملک کا اٹوٹ حصہ قرار دیتی ہے اور اس خطے کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے سے صاف انکار کرتی ہے۔ صومالی حکام کے مطابق سومالی لینڈ کے ساتھ کسی بھی قسم کا براہِ راست لین دین یا تعلق صومالیہ کی وحدت اور خودمختاری پر حملے کے مترادف ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی ہتھیار غزہ میں کہاں کہاں استعمال ہوتے ہیں؟امریکی میڈیا کا اعتراف
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی چینل نے غزہ میں ایک اسکول پر اسرائیلی
جون
گزشتہ سال 500 امریکی فوجیوں نے کی خودکشی
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے امریکی فوجی اہلکاروں میں خودکشی کی
فروری
سول آرمڈ فورسز کی سربراہی کیلئے بھی کوئی حاضرسروس یا ریٹائرڈ فوجی افسر تعینات کرنے کی تجویز
?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں سول آرمڈ فورسز کی سربراہی کیلئے
جولائی
کیریبین کے سمندری ڈاکو، ٹرمپ نے وینزوئلا کا تیل کیوں پکڑا؟
?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں: وینزوئلا کے تیل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تنازع
دسمبر
یاسمین راشد کا صحت کارڈ سے متعلق اہم بیان
?️ 2 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے صحت کارڈ سے
جنوری
ہم نے صیہونی حکومت کی گہرائی کو نشانہ بنایا: حماس
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:اسماعیل رضوان نے جو حماس کے رہنماوں میں سے ایک ہے،
مئی
نفتالی بینیٹ آئندہ صہیونی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے
جون
قومی اسمبلی کا بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل، مودی کو ’سرٹیفائیڈ دہشت گرد‘ قرار دیدیا
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر
مئی