🗓️
سچ خبریں:ایک عرب اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ریاض کے ہاتھوں تل ابیب کے چہرے پر زوردار طمانچہ قرار دیا ہے۔
صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقتدار میں آنے کے فورا بعد یہ امید ظاہر کی کہ عرب ممالک کے ساتھ مفاہمت کا عمل آگے بڑھے گا، لیکن حالیہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات نے نیتن یاہو کی اس خواہش پانی پھیر دیا، خاص طور پر سعودی عرب کے ساتھ سمجھوتہ، جسے صیہونی حکومت کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد نیتن یاہو نے اعلان کیا گیا کہ یہ کام عنقریب ہوجائے گا لیکن اب یہ ایک سراب سے زیادہ کچھ نظر نہیں آتا۔
رائے الیوم اخبار نے اس سلسلے میں لکھا ہے کہ چین کی ثالثی سے ریاض کے ایران کے ساتھ اتحاد نے تل ابیب کو زوردار تھپڑ رسید کیا ہے،اس کے علاوہ سمجھوتہ کرنے والے ممالک کے ساتھ تعلقات میں بھی کمی آئی ہے، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ جو اس وقت نیتن یاہو کو اپنے ملک کے دورے پر آنے کی اجازت تک نہیں دے رہا ہے۔
یاد رہے کہ وال اسٹریٹ جرنل نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کی عرب ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کرنے کی کوششیں حالیہ کشیدگی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں، خاص طور پر جب عرب رہنماؤں نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کے کے سلسلہ میں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
فوجی افسران، ججز نیب قوانین کے تحت مکمل طور پر قابل احتساب ہیں، جسٹس منصور علی شاہ
🗓️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منصور
اکتوبر
مغربی کنارے میں 32 سے زائد فلسطینیوں کی گرفتاری
🗓️ 6 جون 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت کی فوج نے مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ
جون
فوج ملک کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہے
🗓️ 24 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی
جولائی
1200 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال
🗓️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے نگراں ادارے کے میڈیا آفس نے بدھ کی
ستمبر
قومی ترانے کی بے ادبی کا معاملہ، دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامورکو طلب کرلیا
🗓️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پشاورمیں تقریب کے دوران افغان قونصل جنرل کی
ستمبر
وزیر اعلیٰ کو 24گھنٹے ایوان کی اکثریت کا اعتماد حاصل ہونا چاہیے، لاہور ہائی کورٹ
🗓️ 11 جنوری 2023 لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ وزیر
جنوری
گاڑیوں کو بھرپور توانائی بخشنے ولا ’’پاور پیسٹ‘‘ ہو گیا تیار
🗓️ 22 فروری 2021برلن{سچ خبریں} دنیا کے بیشتر ’’ایندھنی ذخیرہ خانے‘‘ (فیول سیلز) اسی اصول
فروری
صیہونیوں کے لیے کوئی جگہ پُرامن نہیں
🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ
جولائی