سچ خبریں:ایک صہیونی ربی نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل میں صرف وقت کا مسئلہ ہی باقی رہ گیا ہے۔
صہیونی ربی اسٹیون بورگ نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل میں صرف وقت کا مسئلہ ہی باقی بچا ہے، اسٹیون بورگ جنہوں نے حال ہی میں صہیونی تاجروں کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کیا، اس ملک کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ایسا ملک دیکھا جس میں ایک کاروباری برادری ہے جو بہتر اقتصادی صورتحال کے حصول کے لیے تیل سے دور رہنا چاہتی ہے اور آگے بڑھ رہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ریاض نے ابھی تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ابراہیم معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں ، تاہم تعلقات کو معمول پر لانے میں صرف وقت کا مسئلہ باقی رہ گیا ہے، صہیونی ربی نے کہا کہ سعودی اسرائیل تعلقات کو معمول پر آنے میں دو سال لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی معاشرہ ایک قدامت پسند معاشرہ ہے اور انہیں ملک کو آگے بڑھانا ہے، تاہم سب سے اہم بات یہ ہے کہ سعودی چاروں طرف دیکھ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل واقعی ایک ایسی جگہ ہے جہاں سے ہم معاشی طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔