?️
اسرائیلی منصوبہ، قبلہ اول کو مسلمانوں سے خالی کرانا ہے
مسجدالاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی قابض حکومت یہودی مذہبی تہواروں کا سہارا لے کر منظم انداز میں مسجدالاقصی پر اپنے حملے بڑھا رہی ہے اور تقسیمِ زمانی و مکانی کے منصوبے کے ذریعے اس مقدس مقام کو مسلمانوں سے خالی کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔
فلسطین الان نیوز ویب سائٹ کے مطابق، شیخ صبری نے اپنے بیان میں کہا کہ قابض صہیونی حکومت منصوبہ بندی کے تحت مسجدالاقصی پر حملہ آور ہوتی ہے اور اپنے تہواروں کو بہانہ بنا کر ان اقدامات کو تیز کر دیتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مسجدالاقصی صرف اور صرف مسلمانوں کا حق ہے، یہ حق قرآن کریم اور حکمِ الٰہی سے ثابت ہے، اور کسی غیرمسلم کو اس مقدس مقام پر کوئی حق حاصل نہیں۔
اپنی اپیل میں انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ مسجدالاقصی میں اپنی موجودگی کو بڑھائیں اور صہیونی سازشوں کے مقابلے میں اس مقدس مقام کا دفاع کریں۔
شیخ صبری نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت آزادی مذہب اور آزادی اظہار کے حوالے سے ڈکٹیٹرشپ مسلط کر رہی ہے، جبکہ دنیا کے سامنے خود کو جمہوری ظاہر کرتی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
حج کے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
?️ 12 جون 2021ریاض(سچ خبریں) دُنیا بھر کو کورونا وائرس کی وبا کا سامنا ہے۔
جون
صوبوں سے زرعی انکم ٹیکس کی مؤثر وصولی پر وضاحت نہ ملنے پر آئی ایم ایف کو تشویش
?️ 13 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) زرعی انکم ٹیکس سے متعلق چاروں صوبائی
مارچ
امریکہ کو شام میں الجولانی حکومت کے خاتمے کی تشویش
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکہ نے ابومحمد الجولانی کی قیادت میں خودساختہ حکومت کی بقا
دسمبر
پی ٹی آئی کو پشاور اور خیبرپختونخوا جانے کا اعلان کرنا چاہیے۔ مریم اورنگزیب
?️ 30 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے
نومبر
سعودی میڈیا کا ایران کے خلاف گھناؤنا کھیل
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:جب کہ دنیا سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں
اکتوبر
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ آئی ایم ایف بجٹ تھا:سینیٹر شیری رحمٰن
?️ 23 جون 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے ماحولیات سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے
جون
ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا میزائل حملہ
?️ 19 جون 2025تل ابیب: (سچ خبریں) ایران نے میزائلوں سے اسرائیل پر اب تک
جون
ایرانی صدر کا دورۂ لاطینی امریکہ اور عالمی میڈیا
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:ایرانی صدر کے لاطینی امریکہ کے دورے سے متعلق کیے جانے
جون