?️
اسرائیلی فوج کے سربراہ نے 7 اکتوبر کی ناکامی پر متعدد اعلیٰ کمانڈرز برطرف کر دیے
اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران سکیورٹی اور انٹیلیجنس ناکامیوں کے سبب کئی سینئر فوجی افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ یہ فیصلے حماس کی کارروائی “طوفان الاقصیٰ” کے بعد ہونے والی داخلی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔
اسرائیلی ٹی وی چینل آئی 24 کے مطابق ایال زامیر نے اتوار کے روز سابق سربراہِ شعبۂ آپریشنز کو ریزرو سروس سے برطرف کیا جبکہ غزہ بریگیڈ کے شعبۂ انٹیلیجنس کے سربراہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فوج کی انٹیلیجنس یونٹ 8200 کے کمانڈر کو بھی ریزرو فورس سے نکال دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف آف اسٹاف نے 7 اکتوبر کے روز حساس ذمہ داریوں پر موجود متعدد افسران کو طلب کر کے انہیں ان فیصلوں سے آگاہ کیا جن میں بعض افسران کی مکمل برطرفی بھی شامل ہے۔
7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیلی فوجی اڈوں اور غزہ کے اطراف کی بستیوں پر اچانک حملہ کیا تھا اور متعدد فوجیوں اور آبادکاروں کو گرفتار کر لیا تھا۔ حماس نے اعلان کیا تھا کہ یہ حملہ فلسطینیوں کے خلاف روزانہ کی اسرائیلی کارروائیوں اور مقدسات کی توہین کا جواب تھا۔ اسرائیلی قیادت اس واقعے کو دہائیوں کی سب سے بڑی سکیورٹی اور انٹیلیجنس ناکامی قرار دے چکی ہے۔
اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ سامی ترجمان کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کے بعد فوج میں سخت اقدامات متوقع ہیں۔ اخبار نے امکان ظاہر کیا تھا کہ یہ فیصلے فوج کے اندر شدید ہلچل پیدا کر سکتے ہیں، کیونکہ متعدد سابق اور حاضر سروس افسران اس بات پر نارضایتی ظاہر کر چکے ہیں کہ کارروائی چند مخصوص افراد تک محدود نہ رہے۔
رپورٹ کے مطابق کچھ افسران کی ملاقات چیف آف اسٹاف ایال زامیر سے جبکہ دیگر کی ملاقات ان کے نائب تمیر یدعی سے ہوئی۔ ان میں وہ افسران بھی شامل ہیں جنہوں نے 7 اکتوبر سے قبل اہم ذمہ داریاں سنبھال رکھی تھیں۔
فوجی حلقوں میں ان فیصلوں کے بعد بحث تیز ہو گئی ہے اور کئی افسران نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ذمہ داری کا تعین منصفانہ انداز میں کیا جائے اور متعلقہ تمام افراد کو شاملِ تفتیش رکھا جائے


مشہور خبریں۔
ٹک ٹاک نے اہم فیچر متعارف کرا دیا
?️ 12 جنوری 2022بیجنگ (سچ خبریں) ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے ٹوئٹر کی طرح
جنوری
جنت مرزا نے ٹک ٹاک کی وجہ سے مرنے والی تمام خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا
?️ 26 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور پاکستان فلم
مئی
عامر خان نے کرینہ کیلئے ساڑھی کتنے کی خریدی تھی؟
?️ 20 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے کرینہ کیلئے
جنوری
صیہونیوں کو بھی اسرائیل کی تباہی پر یقین
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:جہاں ماہرین صہیونی معاشرے میں سیاسی استحکام کی واپسی اور آنے
جولائی
بجلی میں مہنگائی کے باوجود گردشی قرضہ بڑھ کر22 کھرب80 ارب ہوگیا
?️ 22 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) ملک میں بجلی مہنگی ہونے کے باوجود تین سالوں میں
اگست
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
?️ 5 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت
فروری
یمن کے خلاف جنگ اور محاصرہ واشنگٹن کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں: امریکی تھینک ٹینک
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک نے یمن کی جنگ اور محاصرے کو
نومبر
یوکرین 5 بلین یورو کی یورپی امداد کے انتظار میں
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ کیف اس ہفتے
ستمبر