?️
اسرائیلی فوج میں استعفوں کی لہر، قیدیوں کے امور کے سربراہ نیتصان آلون نے بھی استعفی دے دیا
اسرائیلی فوج میں بڑھتے ہوئے اختلافات اور اندرونی بحران کے دوران، نیتصان آلون، جو کہ قیدیوں اور لاپتہ افراد کے امور کے سربراہ تھے، نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اسرائیلی روزنامہ ہارٹز کے مطابق، فوج نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ آلون نے فوجی سربراہ ایال زمیر کے ساتھ مشاورت کے بعد اپنے منصب سے علیحدگی پر اتفاق کر لیا ہے۔
نیتصان آلون کو سابق چیف آف اسٹاف ہرتصی ہالوی نے غزہ جنگ کے آغاز (15 اکتوبر 2023) کے موقع پر اس عہدے پر تعینات کیا تھا۔ وہ قیدیوں اور لاپتہ اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں مذاکراتی ٹیم کے اہم رکن بھی تھے۔
اس سے قبل اسرائیلی تجزیہ کار بن کسپیت نے انکشاف کیا تھا کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور نیتصان آلون کے درمیان قیدیوں کے معاملے پر شدید اختلافات ہیں، اور نیتن یاہو انہیں برطرف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
آلون کا استعفیٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج کو فلسطینی قیدیوں پر “سده تیمن” جیل میں ہونے والے تشدد کے انکشافات کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے۔
اس تنازعے کے بعد فوجی چیف نے فوجی اٹارنی جنرل یفعت تومر یروشلیمی کو اس الزام پر برطرف کر دیا ہے کہ انہوں نے ہی قیدیوں پر تشدد کی تفصیلات میڈیا کو فراہم کیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، اسرائیلی فوج میں استعفوں اور اختلافات کی یہ نئی لہر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ غزہ جنگ اور داخلی بحران نے تل ابیب کی عسکری قیادت کو گہرے دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ناروے کا انگلینڈ میں یوکرینی فوجیوں کو تربیت دینے کے منصوبہ
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: مغربی ممالک کی جانب سے روس پر دباؤ ڈالنے
اگست
بھارتی صدر کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ، حریت کانفرنس نے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا
?️ 26 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی صدر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے دورے
جولائی
فیصل المقداد: امریکہ ایک بے لگام حکومت بن چکا ہے
?️ 1 ستمبر 2023شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
ستمبر
ڈالر کی حالت زار؛روس کیا کہتا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: روسی صدر نے برکس سربراہی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے
اگست
کیا دنیا واپسی کے نقطہ کے قریب پہنچ رہی ہے ؟
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: آج روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزارت خارجہ میں شرکت
جون
موسم سرما کی چھٹیوں کے بارے میں تین تجاویز سامنے آگئیں
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزرائے تعلیم کانفرنس میں موسم سرما کی چھٹیوں
دسمبر
طالبان کا ایک بار پھر پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات پر زور
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:ایران اور افغانستان کے درمیان سرحدی تنازعے کے بعد، افغان حکمراں
مئی
افغان حکام کا کابل میں موبائل چیک پوسٹوں کا قیام
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:افغان سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے دارالحکومت کابل میں سکیورٹی
جولائی