اسرائیلی فوج اور پولیس کی سرگرمیاں

اسرائیلی فوج

🗓️

سچ خبریں: صیہونی ریاست کے عدلیہ اور قانونی کمیٹی کے اجلاس میں شاباک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس میں خاخام مائیر کاہان کے نظریات کے حامی گروہ سرگرم عمل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اجلاس شاباک اور کابینہ کے درمیان بڑھتے تناؤ کے پس منظر میں بلایا گیا تھا، جس کی صدارت "سیمچا روٹمین” نے کی، جو "مذہبی صیہونیت” پارٹی کے رکن اور کنیست کی عدلیہ کمیٹی کے سربراہ ہیں۔
روٹمین، جو "بیٹزالیل سموٹریچ” کی قیادت والی فہرست سے کنیست میں پہنچے، نے شاباک کے ایک نمائندے کو وزرا اور اراکین پارلیمنٹ کی جاسوسی کے الزامات پر طلب کیا۔ شاباک کے نامعلوم عہدیدار نے ادارے کے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غیرقانونی عمل سرزد نہیں ہوا اور بعض خبروں کا شاباک سے کوئی تعلق نہیں۔ اس موقع پر حکومت کے قانونی مشیر نے بھی شاباک کی پوزیشن کی تائید کی اور کہا کہ یہ سلامتی ادارہ سیاسی شخصیات کی حفاظت میں پیشہ ورانہ طور پر سرگرم ہے۔
یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا ہے جب شاباک اور کابینہ کے درمیان اختلافات وزیراعظم "بنیامین نیتن یاہو” اور شاباک کے سربراہ "رونین بار” کے تنازعات سے بھی آگے بڑھ چکے ہیں۔ اجلاس کے دوران شاباک کے عہدیدار نے متنبہ کیا کہ پولیس اور فوج میں "کاہانی” گروہ سرگرم ہیں، جو خاخام کاہان کی نظریات سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس کے کئی اراکین نے "کاخ” اور "کاہان حی” جیسی خفیہ تنظیمیں بنا رکھی ہیں، جو منظم طریقے سے کام کر رہی ہیں۔
خاخام مائیر کاہان کون تھے؟
خاخام مائیر کاہان ایک امریکی یہودی تھے، جو 1970 کی دہائی میں نیویارک میں مسلح کارروائیوں اور سفارتی مشنوں پر حملوں کی وجہ سے امریکہ میں "دہشت گرد” قرار دیے گئے تھے اور بعد میں اسرائیل فرار ہو گئے۔ یہ انتہا پسند یہودی مسلمانوں اور عربوں کے خلاف مسلسل جنگ، یہودیوں کی ہجرت اور فلسطین سے تمام عربوں کی بے دخلی کا مطالبہ کرتے تھے۔ ان کے تشدد آمیز اقدامات، جن میں فلسطینی بچوں کو اغوا کرنا اور گھروں کو آگ لگانا شامل تھا، کی وجہ سے وہ اسرائیل میں بھی بارہا جیل گئے۔ 1990 میں ایک مصری شخص نے انہیں قتل کر دیا، لیکن ان کے نظریات نے اسرائیلی معاشرے، خاص طور پر سوویت یونین کے خاتمے کے بعد آنے والے یہودیوں پر گہرا اثر چھوڑا۔
کاہان کے پیروکاروں نے ان کی موت کے بعد "کاہان زندہ ہے” کے نعرے کے ساتھ اپنی تحریک جاری رکھی اور حالیہ برسوں میں ان کے نظریات کو کابینہ اور سلامتی اداروں میں نمایاں کامیابی ملی ہے۔ شاباک کے مطابق، فوج اور پولیس میں کاہان کے حامیوں کے گروہ منظم طریقے سے سرگرم ہیں۔

مشہور خبریں۔

ملکی بقا کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن ملکر بھارت کو جواب دیں، حافظ نعیم

🗓️ 24 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پہلگام واقعے

صیہونی ریاست میں بڑھتی غربت کی شرح / 25 لاکھ اسرائیلی خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور

🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے امدادی اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے

تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ناگزیر ہے :کل جماعتی حریت کانفرنس

🗓️ 23 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

مشرق وسطی میں امریکی اڈوں پر کیا بیت رہی ہے؟ پنٹاگون کی زبانی

🗓️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون کی نائب ترجمان نے عراق اور شام میں امریکی

امریکی انٹیلی جنس نے چین کو امریکا کے لیئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

🗓️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی انٹیلی جنس نے چین کو امریکہ کے لیئے سب

ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں اردگان کو بھاری شکست کیسے ہوئی؟

🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: بلدیاتی انتخابات میں اردگان کے اتحادی ایسے حالات میں ہار

امریکی سیکریٹری دفاع بھارت کے بعد اچانک افغانستان پہونچ گئے، افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ اہم ملاقات

🗓️ 23 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن بھارت کے بعد اچانک

دسمبر 2021ء کے دوران پاکستان کی درآمدات 6 اعشاریہ 9 بلین امریکی ڈالر رہ گئیں

🗓️ 2 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے