?️
اسرائیلی جنگ نے طلبہ اور نوجوانوں کے تعلیمی خواب چکنا چور کر دیے ہیں
غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ نے طلبہ اور نوجوانوں کے تعلیمی خواب چکنا چور کر دیے ہیں، جہاں اسکول اور یونیورسٹیاں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں اور تعلیم کا شوق رکھنے والے لاکھوں بچے اور نوجوان اب اپنی بقا کے لیے روزانہ خوراک کی تلاش میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں اور محاصرے نے نہ صرف تعلیمی اداروں کو تباہ کیا ہے بلکہ غزہ کی نوجوان نسل کو کلاس رومز سے نکال کر امدادی قطاروں اور قحط کے سائے میں دھکیل دیا ہے۔
26 سالہ مَہٰا علی، جو کبھی صحافی بننے کا خواب دیکھتی تھی، اب باقی نوجوانوں کی طرح صرف ایک خواہش رکھتی ہے کہ کہیں سے کھانا مل جائے۔ وہ اس وقت اسلامی یونیورسٹی کے تباہ شدہ احاطے میں مقیم ہے، جو کبھی علم کا مرکز تھا مگر اب بے گھر افراد کا پناہ گاہ بن چکا ہے۔
فلسطینی وزیرِ تعلیم امجد برہم کے مطابق اسرائیل نے جان بوجھ کر تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا، اور 307 میں سے 293 اسکول مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ ان کے بقول، یہ اقدام نوجوانوں کے دل سے امید ختم کرنے کی کوشش ہے۔
اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے تصدیق کی ہے کہ جولائی کی سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق غزہ کے 97 فیصد تعلیمی مراکز کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے 91 فیصد کی مکمل تعمیرِ نو یا بنیادی مرمت ضروری ہے۔ اس کے باوجود اسرائیل تعلیمی سامان کے داخلے پر پابندی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
یاسمین الزعنین اور سجا عدوان جیسے نوجوان طلبہ، جن کی یونیورسٹیاں تباہ ہو گئیں، اب عارضی خیموں اور پناہ گاہوں میں اپنے بچے کھچے نوٹس سنبھالے بیٹھے ہیں، مگر انہیں تعلیم دوبارہ شروع ہونے کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔
جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں 60 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی افواج پر الزام ہے کہ وہ امدادی مراکز کو بھی نشانہ بناتی ہیں، جہاں فلسطینی ضرورت مندوں کو خوراک اور دوا کے بہانے جمع کر کے فائرنگ یا بمباری کی جاتی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس طریقہ کار کو موت کا جال قرار دیتی ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بچوں میں شدید غذائی قلت اور بھوک سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور اسرائیل دانستہ طور پر انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ ادارے نے فوری طور پر خوراک، ادویات اور طبی سامان پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بھارت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، وہ پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا، اسحٰق ڈار
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
جون
غزہ میں حتمی جنگ بندی اور لبنان کے ساتھ کے ساتھ تنازعات کے بارے میں امریکہ کا کیا کہنا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے حزب
دسمبر
کیا ٹرمپ امریکی صدر بننے کے لائق ہیں؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار اس
جنوری
سلمان خان کترینہ کی شادی میں کیوں نہیں جائیں گے؟
?️ 24 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی میڈیا پر ان دنوں بالی وڈ اداکار وکی
نومبر
مأرب میں یمنی فوج کی پیش قدمی جاری
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے سعودی کٹھ پتلی حکومت سے وابستہ فورسز کے
مارچ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے
جولائی
افغانستان جنگ کے دوران امریکہ نے خواتین فوجیوں کا کیسے استحصال کیا؟
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:ایک مغربی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں افغانستان میں
مئی
سازشکار حکمرانوں کا ناکام جوا
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:گزشتہ ماہ بیت المقدس پر قابض حکومت کے ساتھ سعودی عرب
اکتوبر