?️
سچ خبریں:فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی غاصب حکومت کے جرائم کی مذمت کرنے کے مقصد سے ارجنٹینا کے شہر سانتا کلارا ڈیل مار کی ایک سڑک کو فلسطین کے نام سے منسوب کیا گیا۔
شہاب نیوز ویب سائٹ کے مطابق ارجنٹینا کے شہر سانتا کلارا ڈیل مار میونسپلٹی کے حکام نے فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی غاصب حکومت کے جرائم کی مذمت کے لیے ایک سڑک کا نام فلسطین کے نام پر رکھا ہے۔
درایں اثنا فلسطین کے حامیوں کے ایک گروپ نے قطر میں ورلڈ کپ کے موقع پر گزشتہ شب فلسطینی پرچم لہرا کر مظلوم قوم کی حمایت کی، یاد رہے کہ 2022 ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب الخور کے البیت اسٹیڈیم میں قطر کے امیر، ورلڈ فٹ بال فیڈریشن، فیفا کے صدر کے علاوہ خطے کے کئی عرب ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

واضح رہے کییہ اس تقریب میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور مصر کے صدر عبدالفتاح سیسی جیسے لوگوں نے شرکت کی،تقریب روایتی عربی لباس پہنے ہوئے ایک گروپ کے ساتھ اونٹوں کے قافلوں کی نمائش سے شروع ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فٹبال کے تماشائیوں اور صیہونی صحافیوں کے درمیان تصادم ایک بار پھر سوشل نیٹ میڈیا کا موضوع بن گیا جہاں کچھ افراد نے دوحہ میں صیہونی حکومت کے ایک ٹیلی ویژن چینل کے رپورٹر کے سامنے "اسرائیلیو، نکل جاؤ” کے نعرے لگائے، جس سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ اس جعلی حکومت کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں اور اس سلسلہ میں عرب اقوام اور دنیا کی آزاد قوموں میں کوئی فرق نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
سمندری طوفان کراچی سے 22 سو کلو میٹر کے فاصلے پر
?️ 26 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی والوں کو سمندری طوفان سے خطرہ ہے یا نہیں؟
ستمبر
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگرد ہلاک
?️ 15 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر 2
دسمبر
وزارت دفاع نے آڈیو لیکس اور ریکارڈنگز میں ملوث ہونے کی تردید کردی
?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آڈیو لیکس کے خلاف کیس میں وزارت دفاع نے
ستمبر
کسی صوبے میں گورنر راج اور سیاسی جماعت پر پابندی کے حامی نہیں، بلاول بھٹو
?️ 1 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا
دسمبر
یکم اکتوبر سے پٹرولیم کی قیمت اضافہ ہوگا
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اوگرام نے 15 دن کے
ستمبر
ڈیموکریٹک ووٹرز بھی بائیڈن سے مایوس
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: پیر 10 جولائی کو جاری ہونے والے نیویارک ٹائمز/سینا
جولائی
استنبول کے میئر کی گرفتاری؛ اردگان کے زوال کا آغاز یا اقتدار کا استحکام؟
?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی میں اکرم امام اوغلو کی گرفتاری صرف ایک قانونی
مارچ
الیکشن کمیشن نے بیشتر آزاد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیے
?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات کو ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ
فروری