?️
سچ خبریں:لندن میں تعینات سعودی سفیر نے ایک تقریر میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں ان کا ملک یمن سے آسانی سے نہیں نکل سکتا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں تعینات سعودی عرب کے سفیر خالد بن بندر بن سلطان نے یمن میں اپنے ملک کی سربراہی میں جارح سعودی اتحاد کی فوجی مداخلت کے بارے میں ایک تقریر میں کہاکہ یمن میں کیا ہو رہا ہے اس کے بارے میں ہمیں حقیقت پسندانہ ہونا چاہئے، اگر ہم یکطرفہ طور پر اس ملک کو چھوڑ دیتے ہیں تو یہ انخلا نہ صرف مطلوبہ امن کا باعث نہیں بنے گا بلکہ مزید شہریوں کی قربانیوں کے ساتھ نئے سرے سے خونریزیوں کا آغاز بھی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں امن لانے اور بحران کے حل کے لئے مجوزہ اقدامات کو عملی جامہ پہنانے میں سنجیدہ ہےلیکن ہم اس وقت یمن کو آسانی سے نہیں چھوڑ سکتے اس لیے کہ اس راہ میں حائل رکاوٹیں ہیں جن کو پہلے ختم کرنے کی ضرورت ہے، لندن میں سعودی سفیر نے یمن کے محاصرے اور اس ملک کے عام اور غیر مسلح افراد پراپنے ملک کے ذریعہ جاری حملوں کو نظرانداز کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے حوثیوں (انصار اللہ) کو دہشت گرد تنظمیوں کی فہرست سے نکالنے کےفیصلے نے انہیں مزید لانچ کرنے کی ترغیب دی نیزاس مسئلے نے سعودی عرب پر ڈرون اور میزائل حملوں کی نئی لہر دوڑادی۔
خالد بن بندر نے یمنی عوام پر سعودی جارح اتحاد کے مسلسل حملوں کے جواب میں سعودی عرب میں فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج اورعوامی کمیٹیوں کے حملوں کے بارے میں بھی کہاکہ پچھلے کچھ سالوں میں یمنیوں کے صرف حملوں کی تعداد کو شمار کرتے ہوئے ہم یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ سعودی عرب کے خلاف 800 سے زیادہ میزائل اور ڈرون حملے ہوچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں بڑھنے کی پیشنگوئی کر دی
?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان
اکتوبر
انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے: وزیرِ اعظم
?️ 11 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اشیائے
فروری
صیہونی حکومت نے گرجا گھروں کی حفاظت تک نہیں کی
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے حکام نے قدس اور حیفہ کے گرجا گھروں
اکتوبر
مقبوضہ علاقوں میں خوف کا غلبہ
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں قدس شہر نے ایک ایسی کارروائی کا مشاہدہ کیا
جنوری
حکومت سے مذاکرات اب بھی جاری ہیں، بیرسٹر گوہر کی تصدیق
?️ 25 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
نومبر
Agrarian Ministry distributes 6.2m land certificates
?️ 11 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
کراچی مسلسل دوسرے بجٹ میں نظر انداز، حکومت سندھ نے کسی نئی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کیا
?️ 15 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ نے
جون
سعودی جیلوں میں پوچھ تاچھ کرنے والے صیہونی خفیہ ایجنسی کے اہلکار
?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی جیلوں میں صہیونی حکومت کی خفیہ ایجنسی موساد کے تفتیش
جولائی