🗓️
سچ خبریں:آیت اللہ بشیر حسین النجفی کے بیٹے اور نمائندے نے بتایا کہ آیت اللہ سیستانی نے گذشتہ روز پوپ فرانسس سے اپنی ملاقات کے دوران یہ ظاہر کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے منصوبے پر عمل درآمد کرنا ممکن نہیں ہے۔
نجف اشرف کے ایک مرجع تقلید آیت اللہ بشیر حسین النجفی نے عراق میں مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی اور پوپ فرانسس کے مابین کل کی ملاقات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقت صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے منصوبے کےتابوت میں آخری کیل ہے ،آیت اللہ بشیر حسین النجفی کے صاحبزادے اور نجف اشرف میں ان کے نمائندے شیخ علی النجفی نے اس بات پر زور دیا کہ حوزہ نجف اشرف صیہونیو ں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے منصوبے کے مکمل خلاف ہےجس کے پیش نظرمراجع نےصیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے منصوبے کے تابوت میں آخری کیل لگادی دی ہے۔
انہوں نے گذشتہ روز نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی اور پوپ فرانسس کے مابین ہونے والی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مذاہب کے مابین بات چیت کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم یہ ملاقات اس سمت میں ایک اہم قدم ہے،واضح رہے کہ اس ملاقات کے بعد عراق میں شیعوں کے اعلی مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملاقات میں موجودہ دور میں انسانیت کو درپیش بڑے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے،درایں اثنامتعدد عراقی ذرائع ابلاغ نے اس اجلاس کے بعد عراق میں مرجع عالی قدر کے دفتر کے جاری کردہ بیان کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان میں سات "نہیں” شامل ہیں۔
پابندیاں، نہیں
تشدد، نہیں
ظلم، نہیں
غربت، نہیں
مذہبی آزادیوں کو دبانا، نہیں
معاشرتی آزادیوں کا فقدان،نہیں
صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا، نہیں
مشہور خبریں۔
نئے فیچرز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف
🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے نئے،
مئی
1,400 سے زائد غیر ساتھی افغان بچوں کی امریکہ منتقلی
🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: سی این این نیٹ ورک نے امریکی حکام کے حوالے
دسمبر
طارق فاطمی معاون خصوصی برائے خارجہ امور مقرر
🗓️ 20 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے
اپریل
برطانوی محققین نے غزہ کے جرائم کے بارے میں صہیونیوں پر سوال اٹھائے ؟
🗓️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگلستان میں فرانزک ریسرچ گروپ آرکیٹیکٹ چیکر اور ارشات گروپ کے
اکتوبر
مصر بھی امریکی دھوکے کا شکار
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے نئے چیئرمین نے اعلان
اکتوبر
سعودی عرب کو اچانک ایران سے دوستی کا خیال کیسے آگیا؟؟؟
🗓️ 2 مئی 2021(سچ خبریں) کچھ ہی دن پہلے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
مئی
بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بری
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جوڈیشل مجسٹریٹ
جولائی
ترک فوج نے شمالی عراق اور شام میں بمباری کی
🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں: عرب میڈیا نے جمعرات کی صبح شمالی عراق اور شام
مئی