سچ خبریں:حماس کے ایک عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی آگ سے کھیل رہے ہیں کیونکہ مزاحمتی گروہ اسیران کے دفاع اور ان کے حقوق کے لیے ایک مضبوط قلعہ ہیں۔
فسلطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے قیدیوں اور شہداء کے دفتر کے سربراہ نے تاکید کی کہ صہیونی جیل انتظامیہ کا فلسطینی قیدیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے سے دستبردار ہونا آگ سے کھیلنا ہے،کیونکہ یہ دفتر ہمارے قیدیوں کے حقوق کو پامال کرنا چاہتا ہے۔
قدس نیوز چینل کے مطابق زاهر جبارین نے اس بارے میں کہا کہ فلسطینی قیدیوں نے اپنے حقوق کو پامال ہونے سے روکا اور اسرائیل کو اپنی درخواست قبول کرنے پر مجبور کرنے میں کامیاب ہو گئے، فلسطینیوں کی اسرائیل کے ساتھ مسلسل لڑائی جاری ہے، جو اسرائیلیوں کو فلسطینی سرزمین سے نکالنے اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہو رہی ہے۔
حماس کے اس عہدہ دار نے کہا کہ صیہونی حکومت موجودہ حالات کا غلط استعمال کرنا چاہتی ہے تاکہ پارلیمانی انتخابات سے قبل اندرونی میدان میں اپنے سیاسی مقاصد حاصل کر سکے، جبارین نے کہا کہ ہم جنگ صرف جیلوں میں اور فلسطینی قیدیوں کے خلاف نہیں ہونے دیں گے بلکہ ہم اپنے قیدیوں کی مدد کے لیے جنگی آلات استعمال کرنے میں ذرہ بھی دیر نہیں لگائیں گے۔