?️
سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت اور ملاقات یمن کے خلاف چھ سالہ جنگ کے خاتمے اور محاصرہ اٹھائے جانے پر مشروط ہوگی۔
یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ، محمد عبد السلام نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت یمن پر حملوں کو روکنے پر مشروط ہے،انہوں نے منگل کی شب اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ جس نے یمن کا محاصرہ کیا ہے اور قتل و غارت گری اور جرائم کا ارتکاب کیا ہے اسے آگ اور محاصرے کے اندر سے کھلی ملاقاتوں اور سفارتکاری کا انتظار نہیں کرنا چاہئے بلکہ انتقامی کارروائی کا منتظر رہنا چاہیے،اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ عبدالسلام نے یہ ٹویٹ کس کے جواب میں لکھا تاہم کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا ٹویٹ سعودی دارالحکومت پر حالیہ حملوں کا مجموعی اعتراف ہے۔
یادرہے کہ اس ہفتے ریاض پر دو حملے (ایک ڈرون اور دوسرا نامعلوم) ہوئے ہیں لیکن یمنی قومی نجات کی حکومت نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،درایں اثنا یمن کی قومی نجات حکومت کے چیف مذاکرات کار کے ٹویٹ کا امکان سعودی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کے جواب میں ہے،واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے حال ہی میں العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ان کے ملک کی سربراہی میں قائم سعودی اتحاد یمن میں جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے بلکہ یہ انصاراللہ یمن ہے جو اس جنگ زدہ ملک میں جنگ بندی معاہدے کے راستے میں اصل رکاوٹ ہے۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے وقت کے مقابلے میں نرم لہجہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اگر بائیڈن انتظامیہ یمن کی جنگکے معاملے کا جائزہ لے تو یہ دیکھیں گے کہ سعودی عرب اور سعودی اتحاد کےاہداف اس معاملے میں مکمل طور پر بائیڈن حکومت کے ارادوں کے مطابق ہیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کا فرانسوی کمپنی کے ساتھ اہم معاہدہ
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:سعودی حکومت سے منسلک سکوپا ڈیفنس کے سی ای او فوزا
جون
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی چوہدری شجاعت کے گھر پر چھاپے کی مذمت
?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس بات
مئی
سعودی عرب میں صحافیوں پر ظلم بند کرنے کی اپیل
?️ 5 نومبر 2022سچ خبریںانسانی حقوق کی ایک تنظیم نے سعودی عرب میں آزادی بیان
نومبر
وزیر اعلی پنجاب کا یوم دفاع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 6 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےیوم دفاع کے موقع پر
ستمبر
فیاض الحسن نے شریف خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 23 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے شریف خاندان
ستمبر
صیہونی سابق فوجی افسر کا حالیہ جنگ کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ایک سابق افسر نے حماس کو "تل ابیب
جون
روسی سیاستدان کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس FSB نے پیر کو اعلان کیا
فروری
مقبوضہ فلسطین کی جانب 500 سے زائد راکٹ داغے گئے
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ
اگست