آنروا کا انتباہ؛ غزہ میں بچوں میں شدت سے غذائی قلت 

غزہ

?️

سچ خبریں: ادارے کے مطابق، تقریباً ایک لاکھ بچوں کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شرح جنگ سے پہلے کے حالات کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ ہے۔
آنروا نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بحران کوئی قدرتی آفت نہیں بلکہ انسانوں کے پیدا کردہ حالات کا نتیجہ ہے، جہاں تقریباً چھ ماہ سے انسان دوست امداد کی ترسیل میں رکاوٹوں نے المیے کو اور گہرا کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، آنروا کے گوداموں میں موجود امداد، جو مصر اور اردن میں تقریباً چھ ہزار ٹرکوں کے برابر ہے اور جس میں تین ماہ کے لیے کافی خوراک شامل ہے، صہیونی ریاست کی پابندیوں کی وجہ سے غزہ تک نہیں پہنچ پا رہی۔
آنروا نے متنبہ کیا کہ اگر اہم امداد کی اجازت دینے کے لیے سیاسی عزم کا فقدان برقرار رہا، تو غزہ میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
امریکی حمایت یافتہ صہیونی ریاست نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی کے باشندوں کے خلاف ایک تباہ کن جنگ چھیڑ رکھی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، نیز وسیع پیمانے پر تباہی اور ہلاکت خیز قحطی پھیل گئی ہے۔
بین الاقوامی برادری کو للکارتے ہوئے اور سلامتی کونسل کی فوری جنگ بندی کی قراردادوں اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے، تل ابیب نے اس خطے کے باشندوں کے خلاف نسل کشی کے جرائم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عدالت نے نسل کشی کے اقدامات کو روکنے اور غزہ کی پٹی میں انسانی المیے کو کم کرنے کے لیے اقدامات کا حکم دیا تھا۔
ان تمام مظالم کے باوجود، صہیونی ریظام نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس جنگ کے اپنے اہداف، یعنی حماس کو ختم کرنے اور صہیونی قیدیوں کو غزہ سے واپس لانے میں ابھی تک ناکام رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

جیل میں اگر رونا ہوتا تو بہت پہلے ہاتھ کھڑا کردیتا، عمران خان

?️ 11 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران

امارات اور سعودی عرب کی یمن کے جنوب میں جھڑپیں: عرب میڈیا

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں سعودی عرب اور یمن

اوپو کا سنگل کیمرا فون متعارف

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ جو کہ بہترین

غزہ جنگ کے بارے میں بائیڈن کا ایک اور جھوٹ

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے آغاز سے دو

پاکستان اپنے مقصد کے راستے پر چل نہیں سکا:وزیر اعظم

?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ’احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام

ملک بھر میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزریراعظم شہباز شریف لندن میں 5 روزہ قیام کے

مصر کی امریکہ اور اسرائیل کو وارننگ

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مصر نے واشنگٹن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے