آسٹریلیا میں ہزاروں لوگوں نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا 

آسٹریلیا

?️

آسٹریلیا میں ہزاروں لوگوں نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا
غزہ میں اقوامِ متحدہ کی جانب سے قحطی کی باضابطہ تصدیق کے بعد، آسٹریلیا کے درجنوں شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے بائیکاٹ اور اسلحے کی برآمدات روکنے کا مطالبہ کیا۔
آسٹریلوی نشریاتی ادارے ایس بی ایس نیوز کے مطابق، سب سے بڑی ریلی بریزبن میں نکالی گئی جسے اس شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا گیا۔ عدالت کے حکم پر احتجاج کا راستہ بدلا گیا لیکن اس کے باوجود مرکزی شاہراہیں بند ہوگئیں۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنان اور سیاسی رہنماؤں نے اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرنے، اسلحے کی تجارت ختم کرنے اور فلسطین کے حق میں عالمی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ فریڈرل گرین پارٹی کی رہنما لاریسا واٹرز اور سینیٹر مول ہالینڈ نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور اسرائیل کو F-35 طیاروں کے پرزے فراہم کرنے پر حکومت پر کڑی تنقید کی۔
اس ملک گیر احتجاج کو حقوقِ بشر، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور 250 سے زائد سماجی و مزدور تنظیموں کی حمایت بھی حاصل رہی۔ ایمنسٹی نے اسرائیل پر نسل کشی اور جنگی جرائم کا الزام لگاتے ہوئے آسٹریلیا سے اسلحہ کی فراہمی فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔
سڈنی، ملبورن، پرتھ، کینبرا، ایڈیلیڈ اور دیگر بڑے شہروں میں بھی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکلے۔ کچھ شہروں میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا فلسطین کے حق میں مظاہرہ تھا۔شرکاء نے غزہ میں بھوک اور انسانی بحران کو فوری طور پر ختم کرنے اور اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عالمی برادری سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

مشہور خبریں۔

بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا دنیا بھر میں یوم سیاہ، اسلام آباد میں ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ

?️ 26 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف کشمیری عوام

کورونا اور انفلوئنزا کی وباء کے باوجود فرانسیسی ڈاکٹروں کی ہڑتال میں توسیع

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:فرانسیسی ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں اضافہ اور کام کے بہتر حالات

اسلامی دنیا ناانصافی اور ظلم کا شکار ہے:ترک صدر

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:استنبول میں مسلم ورلڈ جوڈیشل کانفرنس میں ترک صدر نے مہاجرین

حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل کون ہیں؟

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کی

سعودی عرب نے امریکہ کے حکم پر یمن پر حملہ کیا : انصار اللہ

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک رکن نے ایک ٹویٹ میں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 747 کیسز سامنے آئے ہیں

?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)

وزیر اعظم کی رہائش گاہ کو عیدمیلادالنبیؐ کے لئے سجا دیا گیا

?️ 16 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان بھر میں عید میلاد النبی کی تیاریاں ہو

صیہونیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان فلسطینی شہید

?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح ایک اور فلسطینی نوجوان کو مغربی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے