?️
سچ خبریں:بنگلادش میں اپریل 2026 میں عام انتخابات ہوں گے،عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو انتخابی اصلاحات، عوامی احتجاجات، اور بھارت و چین کے ساتھ سفارتی توازن جیسے کئی اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔
آخرکار بنگلادش کی عبوری حکومت اور فوج کے درمیان طویل تناؤ کے بعد، محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اپریل 2026 میں منعقد ہوں گے،محمد یونس جو کہ عبوری حکومت کے سربراہ اور ممکنہ وزیراعظم ہیں، اس دوران انتخابی اصلاحات اور حساس سفارتی مسائل سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
محمد یونس نے اعلان کیا کہ شیخ حسینہ کی برطرفی کے بعد قائم ہونے والی عبوری حکومت کے بعد ملک میں انتخابات 2026 کے اپریل کے وسط میں ہوں گے۔
یاد رہے کہ اگست 2024 میں، جب حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو ملک چھوڑ کر بھارت جانا پڑا، تو محمد یونس نے بنگلادش کی عبوری قیادت سنبھالی۔ اس وقت ملک کی آبادی تقریباً 173 ملین ہے۔
اگرچہ یونس نے ملکی باگ ڈور سنبھال لی، لیکن ان کی حکومت کو حالیہ ہفتوں میں عوامی نارضایتی اور تنقید کا سامنا رہا۔ پچھلے ماہ تنخواہوں اور سرکاری ملازمین کی برطرفیوں پر احتجاجات ہوئے جن میں شفاف قانونی عمل کے بغیر اقدامات پر سوال اٹھایا گیا۔
محمد یونس، جو کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں، نے کہا ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور وقت آنے پر الیکشن کمیشن مکمل روڈ میپ جاری کرے گا۔
انتخابات کی تاریخ اور دیگر معاملات پر یونس کی فوج کے ساتھ شدید اختلافات سامنے آئے، جسے میڈیا نے عبوری حکومت اور فوج کے درمیان سرد جنگ” کا نام دیا۔
حزب اختلاف، خصوصاً بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ دسمبر تک ووٹنگ نہ ہونے کی صورت میں عوامی غصہ بے قابو ہو سکتا ہے۔
خالده ضیا، جو BNP کی سربراہ اور سابق وزیراعظم ہیں، کو جنوری 2025 میں ایک پرانے کرپشن کیس میں بری قرار دیا گیا، جس سے ان کے انتخابی میدان میں واپسی کا راستہ ہموار ہوا۔
دوسری جانب شیخ حسینہ کی عوامی لیگ پارٹی کو الیکشن کمیشن نے پچھلے مہینے رجسٹریشن معطل کر کے مؤثر طور پر انتخابات میں شرکت سے روک دیا۔ اس سے پہلے، حکومت نے اس جماعت پر انسداد دہشتگردی قانون کے تحت پابندی عائد کی تھی۔
شیخ حسینہ کو اگرچہ معاشی ترقی کے لیے سراہا گیا، مگر ان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مخالفین کو دبانے کے سنگین الزامات بھی عائد ہیں، 2024 کے انتخابات میں ان کی کامیابی کو حزب اختلاف نے بائیکاٹ کیا تھا کیونکہ ان کے بیشتر رہنما قید یا جلاوطنی میں تھے۔
غیر جماعتی سیاستدان محمد یونس کا سب سے بڑا چیلنج پچھلی حکومت کی ویرانی سے ملک کو نکال کر انتخابات کی جانب لے جانا ہے۔ وہ انتخابی نظام، آئین، اور عدلیہ میں اصلاحات کو ترجیح دے رہے ہیں۔
یونس نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تعمیرنو کوئی آسان کام نہیں۔ حتیٰ کہ ایک سادہ تبدیلی بھی مشکل ہو جاتی ہے کیونکہ عوام حالات کے عادی ہو جاتے ہیں اور ہر تبدیلی کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔
شیخ حسینہ کی بھارت موجودگی نے بنگلادش و بھارت کے پہلے سے حساس تعلقات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ تاہم یونس نے واضح کیا کہ ہماری پالیسی بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات قائم رکھنے کی ہے،ہم جغرافیائی و ثقافتی لحاظ سے جڑے ہوئے ہیں۔
اسی دوران چین کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ یونس کا پہلا دوطرفہ دورہ مارچ میں چین کا تھا، جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔
ہماری معیشت چینی ٹیکنالوجی اور آلات پر انحصار کرتی ہے۔ یہ سستے، معیاری اور قابل بھروسہ ہیں۔ اب چینی سرمایہ کاری بھی آرہی ہے، جس سے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
نشریہ نیکی ایشیا کے مطابق، یونس جاپان کے ساتھ بھی بحری تجارت کے ذریعے تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں تاکہ بنگلادش ایشیا کی دیگر بڑی معیشتوں کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہو۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
برلن ماسکو کے خلاف پابندیاں مزید کرے گا: جرمن وزیر خارجہ
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: برلن اور اس کے اتحادی ماسکو کے خلاف
دسمبر
مشرقی لبنان سے بے گھر ہونے والے لبنانی شہریوں کی تعداد
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ مشرقی لبنان
نومبر
امریکی کانگریس کے نمائندوں کی ٹک ٹاک کو ہٹانے کی درخواست
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی چائنا افیئرز کمیٹی کے رکن نے
دسمبر
17 نومبر کو قومی اسمبلی میں مردم شماری سے متعلق ہمارے بِل کو بلڈوز کیا گیا
?️ 9 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ
دسمبر
پی ٹی سی ایل اربوں روپے کی پراپرٹیز کیسے فروخت کررہی ہے؟.قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی
مئی
ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ کا بطور ڈراما نگار کیریئر کا آغاز
?️ 29 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حالات حاضرہ کے ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ
نومبر
آج تمام سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھ رہی ہیں، رضا ربانی
?️ 27 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ
نومبر
پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز ہے:وزیر اعلی
?️ 14 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی
جون